• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

چہ مگوئیاں ختم، سری دیوی کی بیٹی بھی اسکرین پرنظر آئیں گی

شائع November 6, 2017
—فوٹو: انسٹاگرام جھانوی کپور
—فوٹو: انسٹاگرام جھانوی کپور

بولی وڈ میں اقرباء پروری پر تو کئی عرصے سے بحث جاری ہے، تاہم اس کے باوجود فلم پروڈیوسرز اداکاراؤں اور اداکاروں کے بیٹوں، بیٹیوں اور دیگر رشتے داروں کو متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔

ایک طرف جہاں گزشتہ ہفتے ہی سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کو دسمبر 2018 میں ریلیز کرنے کی تاریخ دی گئی۔

وہیں اب سارہ علی خان کی بہترین دوست اور ماضی کی معروف اداکارہ سری دیوی کی خوبرو بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم کی بھی تفصیلات سامنے آگئیں۔

یہ چہ مگوئیاں تو گزشتہ 2 سال سے جاری تھیں کہ جھانوی کپور کو فلم ساز کرن جوہر اپنی فلم کے ذریعے متعارف کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور کایلی جینر کے نقشے قدم پر

لیکن اب اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ سری دیوی کی بیٹی کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم کے ذریعے ہی کیریئر کا آغاز کریں گی۔

اگرچہ جھانوی کپور کی والدہ اداکارہ سری دیوی نے بھی ایک بار انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی فلمی دنیا میں آئے، لیکن اس کے باوجود جھانوی کپور اب فلمی کیریئر شروع کرنے جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:جھانوی کپور کی تصاویر وائرل

بولی وڈ تجزیہ کار رمیش بالا نے جھانوی کپور اور نوجوان اداکار اشان کھاتر کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان اداکار 2016 میں آنے والی مراٹھی فلم ’سیرت‘ کے ہندی ریمیک میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ٹوئیٹ کے مطابق ’سیرت‘ کی شوٹنگ کا آغاز یکم دسمبر 2017 سے ہوگا۔

کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی ’دھرما‘ فلم کی شریک پروڈیوس کمپنی ہوگی، جب کہ اسے آئندہ برس کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

The young ones! The star one and the me! 😉

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on

خیال رہے کہ 2016 میں آنے والی مراٹھی فلم ’سیرت‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر جھانوی کپور کو متعارف کرانے جا رہے ہیں؟

اس سے قبل یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ جھانوی کپور کو ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ فلمی دنیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

یہ خبریں پہلی ہی گردش میں تھیں کہ جھانوی کپور ممکنہ طور پر ’سیرت‘ کے ذریعے ہی فلم ڈیبیو کریں گی، انہیں ساتھی اداکار اشان کھاتر کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا، اور دونوں نے کئی فلم پریمیئرز اور پروگرامات میں ایک ساتھ شرکت بھی کی۔

اشان کھاتر بولی وڈ اداکار شاہد کپور کے بھائی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024