• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پدماوتی‘ کے ٹریلر اور ’گھومر‘ کی کامیابی پر دپیکا کی پارٹی

شائع November 5, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نمائش کے لیے تیار بولی وڈ کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ ویسے تو شروع دن سے ہی متنازع رہی ہے، تاہم اس فلم کے صرف ٹریلر نے ہی ہندوستان بھر میں دھوم مچادی۔

’پدماوتی‘ کے ٹریلر نے محض 24 گھنٹوں میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہندوستان کی دیگر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

’پدماوتی‘ کے ٹریلر کو گزشتہ ماہ 9 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں 15 ملین بار سے زائد بار دیکھا گیا، جو ایک ریکارڈ ہے۔

بولی وڈ کی کسی بھی فلم کا ٹریلر اتنی زیادہ بار نہیں دیکھا گیا، ’پدماوتی‘ سے قبل رواں برس ریلیز ہونی والی بھارتی فلم ’باہوبلی 2‘ کے ٹریلر کو 11 ملین بار دیکھا گیا تھا۔

—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

یہ بھی پڑھیں: پدماوتی میں دپیکا نے 400 کلو سونا، 30 کلو وزنی لہنگا پہنا

’پدماوتی‘ کے پہلے ٹریلر کی کامیابی اور لوگوں کی جانب سے ملنے والے مثبت رد عمل پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پر تعیش پارٹی کا اہتمام کیا۔

The young ones! The star one and the me! 😉

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on

اداکارہ نے نہ صرف ’پدماوتی‘ کے ٹریلر کی کامیابی بلکہ اسی فلم کے گانے ’گھومر‘ پر ملنے والے مثبت رد عمل پر بھی اپنے بولی وڈ دوستوں کو پارٹی میں مدعو کیا۔

—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

دپیکا پڈوکون نے پر تعیش پارٹی کا اہتمام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر کیا، جس میں رنویر سنگھ، شاہ رخ خان، کرن جوہر، سارہ علی خان، جھانوی کپور، سوناکشی سنہا اور ابھیشک بچن سمیت دیگر بولی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔

دپیکا پڈوکوں کی جانب سے پارٹی منعقد کیے جانے اور اس میں رنویر سنگھ کی شرکت کے ساتھ ہی یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ ان دونوں میں ایک بار پھر روابط بڑھنے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان محبتوں کی چہ مگوئیاں کی جاتی رہی ہیں، تاہم گزشتہ ڈیڑھ سال سے ان دونوں میں اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

Jahnvi and Sara strike a pose!!!!!😍 and I do what I do in every photo! Am a repetitive poser!

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ میں نامناسب سین دیکھانے پر سینما جلانے کی دھمکی

’پدماوتی‘ میں دونوں اداکاروں کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی بھی سین نہ ہونے کی وجہ سے یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ رنویر سنگھ دلبرداشتہ ہیں۔

تاہم اب دپیکا پڈوکون کی جانب سے دی گئی پارٹی میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کو خوشگوار موڈ میں دیکھ کر بولی وڈ حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں ہیں کہ دونوں کے درمیان ایک بار پھر محبت پروان چڑھنے لگی ہے۔

—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

واضح رہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کو آئندہ ماہ یکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی کا کردار ادا کیا، اس فلم میں وہ شاہد کپور یعنی راجا راول رتن سنگھ کی دوسری اہلیہ بنی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024