• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پچ فکسنگ کے بعد بھارت میں کرکٹ کا ایک اور انوکھا واقعہ

شائع November 3, 2017
میچ کے دوران گراؤنڈ میں آنے والی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے— تصویر بشکریہ دی ہندو
میچ کے دوران گراؤنڈ میں آنے والی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے— تصویر بشکریہ دی ہندو

بھارت میں پچ فکسنگ کے بعد کرکٹ قوانین کی ایک اور سنگین خلاف ورزی سامنے آئی ہے اور نئی دہلی میں رانجی ٹرافی میچ میں ایک شخص گاڑی لے کر پچ تک لے آیا جس سے مذکورہ گراؤنڈ پر مستقبل میں میچز کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

نئی دلی میں رانجی ٹرافی کے میچ میں دلی اور اتر پردیش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں کہ کھیل کے اختتام سے محض 20 منٹ قبل ایک شخص اپنی کار پچ پر لے آیا اور دو مرتبہ پچ پر گاڑی چلائی جس کے سبب میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑ گیا۔

کار میں بیٹھے شخص کو پچ کی جانب آتے دیکھ کر امپائرز اور کھلاڑیوں نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی بھی آفیشل یا کھلاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔

جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ایشانت شرما اور ریشب پانٹ سمیت متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز بھی میدان میں موجود تھے۔

پالم کے علاقے میں واقع ایئر فورس اسپورٹس کمپلیکس میں گاڑی لے کر میدان میں آنے والے ’گریش شرما‘ نامی شخص نے دعویٰ کیا کہ انہیں میدان میں داخل ہوتے وقت کسی بھی قسم کی سیکیورٹی نظر نہیں آئی جس سے سخت سیکیورٹی کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا گیا۔

گراؤنڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی، ہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسبات پر بھی غور کریں گے کہ آئندہ اس گراؤنڈ کو میچز کی میزبانی دی جائے یا نہیں۔

مذکورہ میچ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ہونا تھا لیکن بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 میچ کے انعقاد کے سبب اسے مجبوراً پالم میں موجود گراؤنڈ میں منتقل کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی بھارت میں انٹرنیشنل میچ سے قبل پچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آیا جب ایک رپورٹر کے اسٹنگ آپریشن نے کیوریٹر کی پچ فکسنگ کا بھانڈہ پھوڑ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024