• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کس نے بند کیا؟

شائع November 3, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

امریکی صدر کو دنیا کا طاقتور ترین شخص قرار دیا جاتا ہے مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک ملازم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ منٹ کے شاک ضرور کردیا۔

جی ہاں گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی ٹوئٹر اکاﺅنٹ اچانک ڈس ایبل ہوکر غائب ہوگیا اور پھر دوبارہ منظرعام پر آگیا اور ایسا کسی وارننگ یا وجہ کے بغیر ہوا۔

مزید پڑھیں : ٹوئٹر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ

تاہم جمعہ کو علی الصبح ٹوئٹر نے آخرکار اس کی وضاحت کی۔

ٹوئٹر نے پہلے یہ موقف اختیار کہ یہ اکاﺅنٹ درحقیقت کمپنی کے ایک ملازم کی غلطی کی وجہ سے ڈی ایکٹیویٹ ہوا اور گیارہ منٹ بعد جاکر اسے دوبارہ بحال کیا جاسکا۔

تاہم بعد میں اس کا بیان سامنے آیا کہ تحقیقات کے بعد یہ بات معلوم ہوئی کہ یہ کام درحقیقت ایک کسٹمر کیئر نمائندے نے دانستہ طور پر کیا۔

اس شخص کا یہ ٹوئٹر کی ملازمت کا آخری دن تھا اور جاتے جاتے اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاﺅنٹ ہی ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ٹوئٹر پر غلطی مذاق بن گئی

تاہم اس شخص کے حوالے سے تفصیلات کمپنی نے جاری نہیں کیں اور نہ یہ بتایا کہ اس حوالے سے کیا ایکشن لیا جارہا ہے، تاہم یہ ضرور یقین دہانی کرائی کہ ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ ہوسکے۔

ویسے جب صدر ٹرمپ کا اکاﺅنٹ ڈس ایبل ہوا تو ان کے مخالفین نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ملازمین کو ہیرو قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے رواں سال کا ایک پرمزاح واقعہ قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ بھی کیا:

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024