• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

آئی فون ایکس کے لیے دنیا بھر میں لمبی قطاریں

شائع November 3, 2017

آئی فون ایکس (10) کو دنیا کے مختلف ممالک میں تین نومبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور ہزاروں افراد اس کے لیے کئی روز سے مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے کئی روز سے قطاریں بنائے کھڑے تھے۔

سنگاپور سے لے کر سان فرانسسکو تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں : ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور یہ ایپل کا کئی برسوں بعد ہونے والے مکمل ری ڈیزائن آئی فون ہے، جس میں لگ بھگ ایج ٹو ایج اسکرین، چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی، اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی اور بہت کچھ نیا دیا گیا ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں اسے جمعہ کی صبح آٹھ بجے (وہاں کے مقامی وقت کے مطابق) فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس 60 ہزار ڈالرز میں فروخت کرنے کی کوشش

اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا سب سے پہلا موقع ملا۔

تو یہاں دنیا بھر میں ایپل اسٹور کے سامنے ہجوم اور فونز خریدنے والوں کو دیکھیں۔

— AFP or لندن میں مارکو وائٹ جونیئر کو لمبی قطار میں سب سے پہلے ایپل اسٹور میں جاکر آئی فون ایکس کو خریدنے کا موقع ملا— اے ایف پی فوٹو

سنگاپور میں بھی ایپل اسٹور کے باہر ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا — اے ایف پی فوٹو

چین کے مختلف شہروں میں بھی لوگوں کی جانب سے نئے فون کے لیے کافی جوش و خروش دیکھنے میں آیا — اے ایف پی فوٹو

اٹلی میں بھی لوگ اس کے حصول کے لیے بے تاب نظر آئے — اے پی فوٹو

ہانگ کانگ میں آئی فون ایکس خریدنے کے لیے لگی لمبی قطار — اے ایف پی فوٹو

ایمسٹرڈیم میں آئی فون ایکس خریدنے کے لیے قطار میں لگے افراد — اے ایف پی فوٹو

یہ فون 3 نومبر کو دنیا بھر میں 50 شہروں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور ہر جگہ ہی ایسے مناظر دیکھنے میں آئے — اے ایف پی فوٹو

آسٹریلین شہر سڈنی میں ان خوش قسمت افراد کو دنیا میں سب سے پہلے آئی فون ایکس خریدنے کا موقع ملا — اے ایف پی فوٹو

نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں طویل انتظار کے بعد آئی فون ایکس حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے والا صارف — اے ایف پی فوٹو

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تو لوگ ایپل اسٹور کے سامنے رات سے جمع ہونا شروع ہوگئے تھے— اے ایف پی فوٹو

آسٹریلین شہر سڈنی میں لوگوں کو سب سے پہلے یہ ڈیوائس خریدنے کا موقع ملا مگر اس کے لیے انہیں کئی گھنٹے قطار میں ضرور لگنا پڑا — اے ایف پی فوٹو

ہانگ کانگ میں ایپل اسٹور کا عملہ ایک صارف کی جانب سے دو فونز خریدنے پر ادا کی گئی رقم گن رہا ہے — اے ایف پی فوٹو

ویسے تو ہر سال ہی آئی فون کے لیے ایسی قطاریں دیکھنے میں آتی ہیں مگر اس سال آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس کے حوالے سے لوگوں کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر رہی جس کی وجہ آئی فون ایکس بنا — اے ایف پی فوٹو

لندن میں ایپل اسٹور کے سامنے ایک شخص نوٹوں کی گڈی لے کر آئی فون ایکس خریدنے کے لیے انتظار کررہا ہے— اے ایف پی فوٹو

نیویارک میں تو لوگ ایپل اسٹور کے سامنے 2 نومبر سے ہی جمع ہوگئے تھے — اے ایف پی فوٹو

چینی شہر ہینگ زو میں آئی فون ایکس خریدنے پر صارف کا اظہار — اے ایف پی فوٹو

تبصرے (1) بند ہیں

Faisal Nov 03, 2017 07:00pm
There are sensible people and there are some iDidiots people.