• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کا فیچر آفیشلی متعارف

شائع November 1, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ شب ایک بلاگ پوسٹ پر فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے اعلان کیا کہ دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے غلطی سے سینڈ ہوجانے والے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں

کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین آئی فون، اینڈرائیڈ اور ونڈوز فونز پر اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی ایسا ممکن ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

یہ فیچر استعمال کرنے پر آپ کے سامنے اسکرین پر کچھ اس طرح کے پیغامات نظر آئیں گے۔

فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

مگر جیسا بتایا جاچکا ہے کہ ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر تک رسائی ایپ کے تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کرکے ہی ممکن ہے اور یہ فیچر اس وقت بھی کام نہیں کرے گا جب بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کے پاس ایلیکشن کے تازہ ترین ورژن موجود نہ ہوں۔

فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش رواں سال کے شروع سے کی جارہی تھی اور کافی انتظار کے بعد اسے آخرکار ریلیز کیا گیا ہے۔

تو اب اگر آپ کوئی میسج بھیج کر پچھتا رہے ہیں کہ یہ کیوں بھیج دیا تو سات منٹ کے اندر اسے انفرادی یا گروپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اس میں ایک خامی تو یہ ہے کہ سات منٹ کے اندر کوئی آن لائن ہوکر میسج پڑھ لے تو وہ ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا اور آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا کہ وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکا کیونکہ ایسا ہونے پر کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوگا۔

طریقہ کار

سب سے پہلے تو واٹس ایپ میں جاکر کسی دوست سے چیٹ اوپن کرکے کوئی میسج بھیج دیں جو آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہوں۔

اب اس میسج کو دبا کر رکھیں جس کے بعد اسکرین کے اوپری حصے میں آپشنز نظر آئیں گے۔

اب اس میں موجود ٹریش بن کے آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد ڈیلیٹ فار می اور ڈیلیٹ فار ایوری ون کے آپشن سامنے آئیں گے، جس میں سے دوسرے آپشن پر کلک کریں۔

فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

اور ہاں آپ بیک وقت ایک سے زیادہ پیغامات کو بھی اس طرح ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، مگر شرط وہی ہے یعنی وقت اور صارف نے دیکھا نہ ہو۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024