• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شاہد اور رنویر سے زیادہ معاوضہ لینے پر دپیکا کا جواب

شائع November 1, 2017
فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی کا کردار ادا کیا —۔
فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی کا کردار ادا کیا —۔

بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوتی‘ کے بارے میں بہت سی دلچسپ تفصیلات آئے دن نیوز کا حصہ بن رہی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ جیسی انڈسٹری جہاں اداکار اداکاراؤں سے بےحد آگے ہیں، وہیں اس فلم میں مرکزی اداکارہ باقی دونوں اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں۔

فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ میں دپیکا کا دو ہیروز سے زیادہ معاوضہ

کچھ ماہ قبل قیاس آرائیاں سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون فلم کے دونوں اداکاروں شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں.

رپورٹس کے مطابق ’پدماوتی‘ میں کام کے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 کروڑ ہندوستانی روپے لے رہی ہیں، جبکہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ دونوں کو 10 کروڑ ہندوستانی روپے کا معاوضہ مل رہا ہے۔

اس حوالے سے جب فلم کے 3ڈی ٹریلر کی لانچ تقریب کے دوران دپیکا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسا ظاہر کیا کہ ان کو ملنے والے پیسوں سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’مجھے ملنے والے معاوضے پر بات کرنا ٹھیک نہیں، لیکن مجھے فخر ہے کہ اس پر جو بھی میں حاصل کررہی ہوں اور میں مطمئن ہوں، جیسے یقینا آپ بھی مطمئن ہوں گے جو آپ کما رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کو ’پیکو‘ میں مجھ سے زیادہ معاوضہ ملا، امیتابھ

انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن جس بات سے مجھے سب سے زیادہ خوشی مل رہی ہے وہ یہ کہ فلم کے پروڈیوسرز نے اس طرح کی فلم پر اتنا بڑا بجٹ لگایا، جس کے پوسٹر پر میری تصویر موجود ہے، اس بات سے مجھے سب سے زیادہ فخر محسوس ہورہا ہے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی چتور گڑھ کی رانی پدمنی کے گرد گھومتی ہے جن کی خوبصورتی کی چرچا دور دور تک کی جاتی تھی، راجپوت کے راجا راول رتن سنگھ نے بھی ان کی خوبصورتی کی چرچا سُن کر پدماوتی سے شادی کی، جبکہ جب علاؤالدین خلجی نے پدماوتی کے بارے میں سُنا تو انہوں نے چتور گڑھ کو فتح کرنے کا فیصلہ کیا، راجا راول رتن سنگھ کی موت کے بعد جب پدماوتی کو اندازہ ہوگا کہ اب انہیں علاؤالدین خلجی سے کوئی نہیں بچا پائے گا تو انہوں نے محل کی دیگر خواتین کے ساتھ جوہر یعنی آگ میں چھلانگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: 'پدماوتی' سنجے لیلا کی پہلی 3 ڈی فلم

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024