• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پیر کلیم خورشید سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب

شائع October 31, 2017

غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے پیر کلیم خورشید سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے دوران ملک بھر میں قائم کیے گئے 10 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالے گئے۔

صدارت کے لیے حامد خان گروپ کے عبد الرحمٰن انصاری اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے پیر کلیم خورشید جبکہ جنرل سیکریٹری کے لیے صفدر تارڑ اور میاں اسلم مدمقابل تھے۔

پیر کلیم خورشید ایک ہزار 142 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوئے جبکہ عبدالرحمٰن انصاری ایک ہزار 64 ووٹ حاصل کر سکے۔

کامیابی کے بعد پیر کلیم خورشید کا کہنا تھا کہ وہ ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو مظبوط بنائیں گے اور آئین، وکلا کے حقوق اور مزدوروں کی جنگ لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار الیکشنز: کامران مرتضیٰ صدر منتخب

سپریم کورٹ بار کے دیگر عہدے بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے نام رہے۔

جنرل سیکریٹری کی سیٹ پر کامیاب امیدوار صفدر حسین تارڑ نے ایک ہزار 372 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مقابل حامد گروپ کے ناکام امیداور نے 763 ووٹ حاصل کیے۔

جیتنے والے گروپ نے فتح کا جشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

مجموعی طور پر بائیس نشستوں کے لیے دونوں گروپس کے 44 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔

مجموعی طور پر ملک بھر میں 2 ہزار 992 وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024