• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

اس تصویر میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟

شائع October 29, 2017
فوٹو بشکریہ Imgur
فوٹو بشکریہ Imgur

کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں ماں،باپ اپنے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

درحقیقت اس تصویر میں آنکھوں کو دھوکا دیا گیا ہے یا فوٹو شاپ کی ایسی غلطی ہوگئی ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں : اس لڑکی کی تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

درحقیقت تصویر کے بیک گراﺅنڈ یا خاتوناور بچوں میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

جی ہاں وہ ہے مرد جیسا آپ غور سے دیکھیں تو اب اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس تصویر نے لوگوں کے ذہن کیوں گھما دیئے ہیں۔

یعنی آپ نے کبھی تین ہاتھوں والے کسی فرد کو دیکھا ہے ؟ اگرنہیں دیکھا تو اس تصویر میں دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : اس تصویر میں کیا چیز چھپی ہے؟

یہ تصویر سب سے پہلے Imgur پر شیئر ہوئی تھی جس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور اب تک ہزاروں افرادکو الجھن میں ڈال چکی ہے۔

اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں اور آئے روز اس طرح کی تصاویر سامنے آکر لوگوں کے ذہنوں کو الجھاتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024