• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انڈر ٹیکر اب بھی کروڑوں روپے کمانے میں مصروف

شائع October 29, 2017
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ریسل مینیا 33 میں رومن رینز کے ہاتھوں شکست کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں۔

تاہم اب تک ان کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیوں نہیں کیا گیا؟ اس کی وجہ آخرکار سامنے آگئی ہے۔

درحقیقت انڈر ٹیکر بدستور ڈبلیو ڈبلیو ای کے معاہدے سے بندھے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

52 سالہ ریسلر نے ریسل مینیا 33 میں شکست کے بعد لوگوں کی تالیوں میں اسٹیڈیم میں اپنے کوٹ اور ہیٹ کوچھوڑا تھا۔

مزید پڑھیں : انڈر ٹیکر آخری مقابلہ کس ریسلر سے چاہتے تھے؟

مگر انڈرٹیکر کاڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ اگلے چار سال تک ختم ہونے والا نہیں اور اس کنٹریکٹ کے بقول وہ پارٹ ٹائم ریسلر کی حیثیت کام کریں گے۔

اب انڈر ٹیکر کی رنگ میں واپسی ہوتی ہے یا نہیں، اس کا تو کچھ کہنا ممکن نہیں مگر اس معاہدے کے تحت وہ اب بھی ڈبلیو ڈبلیو ای سے سالانہ 17 لاکھ 50 ہزار ڈالرز (18 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کما رہے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت لیجنڈ ریسلر کو ڈبلیوڈبلیو ای کے مختلف ایونٹسمیںشرکت کرنا ہے جیسے وہ دسمبرمیں ایک فین ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔

تاہم رنگ میں وہ ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں یا نہیں، یہ کہنا مشکل ہے جس کی وجہ ان کی ہپ انجری کی سرجری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈر ٹیکر ریسلنگ چھوڑنے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج

تاہم دیکھنے میں وہ کافی فٹ نظر آتے ہیں جس کی تصدیق رواں ہفتے ڈبلیو ڈبلیو ای کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں انڈر ٹیکر اور رک فلیئر کی ایک اکھٹی تصویر سے ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ انڈر ٹیکر 1990 سے ڈبلیوڈبلیو ای کا حصہ بنے ہوئے ہیں جو مسلسل 21 سال تک ریسل مینیا میں ناقابل شکست رہے اور ان کا یہ تسلسل بروک لیسنر نے ریسل مینیا 30 (2014) میں توڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024