• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اکشے کمار کی فلم ’پیڈ مین‘ کا پوسٹر جاری

شائع October 29, 2017
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی سماجی مسئلے پر نمائش کے لیے تیار فلم پیڈ مین کا پوسٹر جاری کردیا گیا.

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس اگست میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی ایک سماجی مسئلے پر بنائی گئی تھی، جس نے نہ صرف ریکارڈ بزنس کیا، بلکہ فلم نے بھارتی سماج پر اچھے اثرات بھی مرتب کیے۔

اگرچہ ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ پہلے ہفتے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، مگر مجموعی طور پر وہ رواں برس کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔

’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھارت میں ٹوائلٹ کے فقدان اور خواتین کو رفع حاجت کے لیے درپیش مسائل پر مبنی فلم تھی۔

تاہم اب اکشے کمار کی خواتین کے ایک اور معاملے پر بنائی گئی فلم ’پیڈ مین‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔

’پیڈ مین‘ کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رفع حاجت کے مسئلے پراکشے کمار کی فلم

اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا.

اروناچلم مروگناتھم کو ان کی کاوشوں کے عوض پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اب ان کی جدوجہد پر ’پیڈ مین‘ کے نام سے فلم بنائی گئی ہے، جس میں اکشے کمار اروناچلم مروگنتھم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن کے تحت تیار ہونے والی فلم ’پیڈ مین کو ویسے تو 2018 کے اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اب فلم کی ٹیم نے اسے پہلے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

اکشے کمار نے ’پیڈ مین‘ کا پہلا پوسٹر ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس کی نمائش بھارت کے یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری 2018 کو کرنے کا اعلان کیا۔

اسی ہفتے اکشے کمار کی سائنس فکشن اور بھارت کی سب سے مہنگی فلم 2 پوائنٹ زیرو کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔

اب اکشے کمار کی جانب سے ’پیڈ مین‘ کو بھی یوم جمہوریہ پر ریلیز کیے جانے کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2 پوائنٹ زیرو کو تاخیر سے ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی مہنگی ترین فلم 2 پوائنٹ 0

خیال رہے کہ 2 پوائنٹ زیرو بھارتی فلم ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ رجنی کانت اور ایمی جیکسن ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

ٹو پوائنٹ زیرو کو لگ بھگ ساڑھے 400 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، اس فلم کو اب تک کی مہنگی بھارتی فلم کہا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024