• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اٹلی، پاکستانی مصنوعات کو ’بغیر ڈیوٹی‘ رسائی دینے پر متفق

شائع October 28, 2017 اپ ڈیٹ May 23, 2019

اٹلی نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی کے بغیر رسائی دینے پر اتفاق کرلیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اتفاق رائے سیکریٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا کے دو روزہ دورہ اٹلی کے دوران کیا گیا۔

اس موقع پر وزارت خارجہ امور اور اٹلی کی اقتصادی وزارت کے اعلیٰ حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ہوئیں، جس میں فریقین نے دوطرفہ تجارت کو موجودہ سطح سے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 2013 میں 90 کروڑ 69 لاکھ یورو سے زائد تھی، جو 2016 میں بڑھ کر ایک ارب 20 کروڑ یورو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: امارات کی پاکستان کو حلال مصنوعات کی ترسیل کی اجازت

ملاقاتوں نے دوران سیکریٹری تجارت نے اطالوی حکام کو بتایا کہ حکومت پاکستان انسانی حقوق، محنت کشوں کے حقوق، موسمیاتی تبدیلیوں، انسداد منشیات اور بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشنز پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کے تاجر پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اٹلی کے حکام نے ملاقاتوں کے دوران بنیادی ڈھانچے، توانائی اور گاڑیوں کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: تاجر تنظیموں کا بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

فریقین نے آئندہ سال جنوری میں ہونے والے پاک ۔ اٹلی مشترکہ کمیشن کے اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024