• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں مکمل

شائع October 28, 2017
—فوٹو:پاک فضائیہ
—فوٹو:پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں آپریشنل ایئربیس میں دو ہفتے جاری رہنےکے بعد پر اختتام پذیر ہوگئیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوں کو اے سی ای ایس میٹ 2017 کا نام دیا گیا تھا جس کا آغاز 16اکتوبر کو ہوا تھا جس میں سعودی رائل ائرفورس اور ترکش ائر فورس کے دستوں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ کی طرح اپنے مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے تیار ہے جس کے لیے فضائیہ کے بہادر افسران نے قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

انھوں نے مشقوں میں شریک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ان مشقوں سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔

دونوں برادر ممالک کی ایئرفورس کی مشقوں میں شریک دستوں کے کمانڈرز نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور فضائی مشقوں کی میزبانی پر پاکستان ایئرفورس کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے ایئرپاور سنٹر آف ایکسی لینس میں نئے تعمیر کردہ انفرااسٹرکچر اور تربیتی سہولیات کا بھی دورہ کیا۔

قبل ازیں ایئرچیف نے مشقوں کی اختتامی مشن میں رائل سعودی عرب کے ایف 15 طیارے کی مشق میں بھی حصہ لیا۔

خیال رہے کہ مشقوں کا مقصد ایئرفورسز کو حقیقی تربیتی ماحول میں جنگی تربیت اور انسداد دہشت گردی آپریشن کی زیادہ سے زیادہ حربی تیاری کو یقینی بنانا تھا۔

مشقوں کے دوران شریک عملے کو جدید تربیتی اصولوں کی مدد سے فضائی حربی مشقیں بھی کرائی گئیں جبکہ پاک فضائیہ کے اسپیشل سروسز ونگ کے کمانڈرز نے مخصوص جگہ پر پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔

مشقوں کی اختتامی تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان، پاکستان ایئرفورس کے جنگی شہرت رکھنے والے ریٹائرڈ اور حاضر سروس سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024