• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’میرے وزن کا ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں‘

شائع October 27, 2017
حریم فاروق نے اپنی اس تبدیلی کی وجوہات ڈان سے شیئر کیں —۔
حریم فاروق نے اپنی اس تبدیلی کی وجوہات ڈان سے شیئر کیں —۔

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا شمار اگر سب سے فٹ اداکاراؤں میں کیا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیوں کہ انہوں نے ایک سال سے کم عرصے میں 25 کلو وزن کم کرکے سب حیران کردیا۔

انہوں نے اپنی اس تبدیلی کی وجوہات ڈان سے شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: حریم فاروق کی نئی مزاحیہ فلم ’پرچی‘

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’ایمانداری کی بات کی جائے تو صرف جسمانی طور پر خود کو تبدیل کرنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، آپ کی طاقت، ہمت، اور آپ اپنے بارے میں کتنا اچھا سوچ رہے ہیں یہ سب باتیں بہت اہمیت رکھتی ہیں، جیسے آپ ایسے کپڑے پہنے جو کبھی آپ کو فٹ نہیں آرہے تھے لیکن اب فٹ ہوگئے، تو جب آپ خود کو شیشے میں دیکھیں گے تو ایک الگ سی خوشی اور جذبہ محسوس ہوگا، جو بےحد ضروری ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جو بھی وزن کم کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمت رکھے، جب میں اب خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں تو مجھے بےحد خوشی ہوتی ہے اور خود پر فخر ہوتا ہے‘۔

اپنی اداکاری کے حوالے سے حریم فاروق نے کہا کہ ’میرا وزن پہلے 25کلو زیادہ تھا، لیکن میرا ٹیلنٹ تب بھی میرے ساتھ تھا، لوگ مجھے قبول کرتے تھے، مجھے پروجیکٹس مل رہے تھے اور میں ہر اس جگہ جاتی تھی جہاں مجھے جانا تھا، اب میرا وزن 25 کلو کم ہے، لیکن سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے، میرے وزن کا میرے ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: 50 لاکھ ‘پرچی‘ اور 4 دن کا وقت

حریم کے مطابق وہ کھانے پینے کی بےحد شوقین ہیں، انہوں نے کہا کہ ’مجھے کھانے پینے کا بےحد شوق ہے، خود کو بھوکا نہ رکھیں، جم میں ورزش کے بعد کیلا ضرور کھائیں‘۔

Want to lose weight? “Get up and go!” advises #HareemFarooq! @hareemfarooq

A post shared by IMAGES (@dawn_images) on

اگر اداکاری کی بات کی جائے تو حریم فاروق اس وقت اپنی فلم ’پرچی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ ایک ایسا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس میں اس سے پہلے ان کو کبھی نہیں دیکھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024