• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

’قریب قریب سنگل‘ میں عاطف اسلم کا گانا بھی شامل

شائع October 27, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی کی آنے والی ٹریولنگ رومانٹک فلم ’قریب قریب سنگل‘ کا نیا گانا ’جانے دے‘ جاری کردیا گیا۔

راج شیکھر کے لکھے گئے ’جانے دے‘ کی موسیقی وشال مشرا نے ترتیب دی ہے، اور اس گانے میں آواز کا جادو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے جگایا ہے۔

رومانٹک گانے ’جانے دے‘ کو ’قریب قریب سنگل‘ کی مرکزی کاسٹ یعنی عرفان خان اور اداکارہ پاروتی پر فلمایا گیا ہے۔

گانے کی موسیقی انتہائی دھیمی رکھی گئی ہے، مگر عاطف اسلم نے گائکی کے اپنے مخصوص انداز کے باعث گانے کو رومانٹک بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قریب قریب سنگل‘ عرفان خان کی رومانوی کہانی

’جانے دے‘ قریب قریب سنگل کا پہلا گانا ہے، اس سے قبل رواں ماہ 19 اکتوبر کو بھی روچک کوہلی کا گانا ’تو چلے تو‘ جاری کیا گیا تھا۔

فلم میں شامل نوراں سسٹرز کے گانے ’ختم کہانی‘ کو رواں ماہ 12 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر تنوجا چندرا کی اس رومانٹک ٹریولنگ فلم کو آئندہ ماہ 10 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قریب قریب سنگل کا گانا کہانی ختم

’قریب قریب سنگل‘ دو ایسے پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے، جو غیر معمولی سفر کا آغاز کرتے ہیں، لیکن ان کا یہ سفر ایڈونچرکی صورت اختیار کرجاتا ہے۔

رومانوی سفر پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ بھی بھارت کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے، جب کہ فلم میں روایتی رسم و رواج کی جھلک بھی نظر آئے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ عرفان خان کسی ہندی فلم میں ملایم اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024