ہونڈا کی اس گاڑی نے سب کا دل جیت لیا
ہونڈا نے اپنی ایک اور کانسیپٹ گاڑی اربن اسپورٹس ای متعارف کرائی ہے جس نے دیکھنے والوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔
ٹوکیو موٹر شو کے دوران رکھی جانے والی یہ گاڑی گزشتہ ماہ فرینکفرٹ موٹر شو میں متعارف کرائے جانے والے اربن ای وی کانسیپٹ گاڑی کا اسپورٹس ورژن ہے۔
اربن ای وی کانسیپٹ درحقیقت ہونڈا کی 1970 کی دہائی کی ہیچ بیک گاڑیوں کی یاد دلاتی ہے مگر یہ نیا ورژن اس سے بھی پہلے کے یعنی ساٹھ کی دہائی کے ماڈلز یاد کرتا ہے۔
اسپورٹس باڈی والی اس گاڑی میں بیشتر ٹیکنالوجی تو اربن ای وی والے ہی ہیں جو کہ 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں : ہونڈا کی پہلی الیکٹرک رائیڈ شیئرنگ کانسیپٹ گاڑی
تاہم اس اسپورٹس گاڑی میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل کے ماڈلز میں اس ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔
کمپنی کے مطابق ہمارا مقصد ڈرائیور کو سفر سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینا ہے۔
یہ گاڑی ڈرائیورز کے ردعمل اور جذبات کو مانیٹر کرسکتی ہے جبکہ وائس کمانڈ سے متعدد کام سرانجام دے سکتی ہے۔
اگرچہ اربن ای وی تو چند برسوں میں دستیاب ہوگی مگر کمپنی اس کے اسپورٹس ورژن کی کمرشل تیاری کی خواہشمند نہیں۔
تاہم کمپنی اس پر مزید تجربات کرنے کا ارادہ ضرورت رکھتی ہے تاکہ مستقبل میں ایسی گاڑیوں کی تیاری میں مدد مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں : مرسڈیز کی نئی کانسیپٹ گاڑی متعارف
ہونڈا کے خیال میں مستقبل قریب میں انسان اپنی گاڑیوں سے بات چیت کرسکیں گے، کم از کم اس کانسیپٹ گاڑی کی حد تک تو کچھ ایسا ہی نظر آتا ہے۔