• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رائن رینالڈز کی سالگرہ پر اہلیہ بلیک لائولی کا مذاق

شائع October 25, 2017 اپ ڈیٹ October 26, 2017
رائن رینالڈز اور بلیک لائولی کی شادی 2012 میں ہوئی —۔
رائن رینالڈز اور بلیک لائولی کی شادی 2012 میں ہوئی —۔

ہولی وڈ اداکارہ بلیک لائولی کو اپنے شوہر اداکار رائن رینالڈز سے بدلہ لینے کے لیے پورے 2 مہینے انتظار کرنا پڑا۔

رائن رینالڈز نے اپنی اہلیہ بلیک لائولی کو اگست میں سوشل میڈیا پر 30ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، تاہم شیئر کردہ تصویر میں بلیک لائولی کا آدھا چہرہ جان کر کاٹ دیاتھا۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میری بہترین اہلیہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

تاہم بلیک لائولی نے اس پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، البتہ پورے دو ماہ اپنے شوہر کی سالگرہ آنے کا انتظار کیا۔

رواں ماہ اپنے شوہر رائن رینالڈز کی 41ویں سالگرہ پر بلیک نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد تو دی، تاہم ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں ان کے شوہر اور دوسرے ہولی وڈ اداکار رائن گوسلنگ موجود ہیں۔

اس تصویر پر انہوں نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جبکہ تصویر میں رائن گوسلنگ رائن رینالڈز کی جانب اشارہ کررہے ہیں، جبکہ رائن رینالڈز کا آدھا چہرہ کٹا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دونوں کے مذاق کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ رائن رینالڈز اور بلیک لائولی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ بلیک لائولی کی پہلی جبکہ رائن رینالڈز کی دوسری شادی ہے۔

ان کی پہلی شادی اسکارلٹ جھنسن سے 2008 میں ہوئی تھی جو کہ 2011 میں ختم ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024