• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہری پور: اسٹیل مل میں دھماکا، جھلس کر ایک مزدور ہلاک

شائع October 25, 2017

خیبرپختونخواہ کے ڈسٹرکٹ ہری پور میں نجی اسٹیل مل کے فرنس یونٹ میں دھماکے سے مل میں کام کرنے والا ایک مزدور ہلاک اور دیگر 14 جھلس گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مستحکم اسٹیل مل میں دھماکے سے جھلسنے والے 14 افراد میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہری پور میں حادثہ، چار بچے ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہزارہ ڈویژن کے کسی بھی ہسپتال میں برن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو واہ کینٹ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔

اسٹیل مل میں دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024