• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نو سال بعد پہلا کلین سوئپ

پاکستان نے عثمان خان شنواری کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو آخری ون ڈے میں نو وکٹ سے شکست دے دی۔
شائع October 23, 2017

پاکستان نے عثمان خان شنواری کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ کر لیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں عثمان خان شنواری نے تباہ کن اسہیل کرتے ہوئےاپنی ابتدائی 21 گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

سری لنکن ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

عثمان شنواری نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور شاداب خان کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔

پاکستان نے بغیر کسی مشکل کے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 104 رنز کا ہدف حاصل کر کے نو وکٹ سے فتح اپنے نام کر کے سیریز میں بھی 5-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

عثمان شنواری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ میچ آف دی سیریز ایوارڈ کے حقدار حسن علی قرار پائے۔

اس سیریز میں فتح کی بدولت پاکستان نے 2008 کے بعد پہلی مرتبہ کسی پانچ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔

عثمان شنواری نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کر کے سری لنکن بیٹنگ لائن کو بڑا دھچکا لگایا— فوٹو: اے پی
عثمان شنواری نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کر کے سری لنکن بیٹنگ لائن کو بڑا دھچکا لگایا— فوٹو: اے پی

سری لنکن اوپنر سدیرا سمارا وکراما کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی
سری لنکن اوپنر سدیرا سمارا وکراما کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی

پانچ وکٹیں لینے پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی
پانچ وکٹیں لینے پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

شاداب خان نے بھی تھسارا پریرا اور جیفری ویندرسے کو آؤٹ کر کے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
شاداب خان نے بھی تھسارا پریرا اور جیفری ویندرسے کو آؤٹ کر کے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

دو وکٹیں لینے والے حسن علی نے دشمانتھا چمیرا کو آؤٹ کر کے سری لنکن ٹیم کی بساط 103 رنز پر لپیٹ دی— فوٹو: اے ایف پی
دو وکٹیں لینے والے حسن علی نے دشمانتھا چمیرا کو آؤٹ کر کے سری لنکن ٹیم کی بساط 103 رنز پر لپیٹ دی— فوٹو: اے ایف پی

معمولی ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے ٹیم کو 84 رنز کا آغاز فراہم کر کے فتح تک رسائی مزید آسان بنا دی— فوٹو: اے پی
معمولی ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے ٹیم کو 84 رنز کا آغاز فراہم کر کے فتح تک رسائی مزید آسان بنا دی— فوٹو: اے پی

فخر زمان آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے جو 48 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
فخر زمان آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے جو 48 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں فتح کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے امام الحق خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
میچ میں فتح کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے امام الحق خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سیریز میں کلین سوئپ کے بعد عماد وسیم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں— فوٹو: اے پی
سیریز میں کلین سوئپ کے بعد عماد وسیم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں— فوٹو: اے پی