• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا دانتوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں؟

شائع October 23, 2017
یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

دانتوں کی صحت جسم کے ہر حصے کے لیے بہت ضروری ہے اور روزانہ دو بار برش اور خلال کرنے سے ہٹ کر بھی آپ کی غذا اس حوالے سے اہم کردار کرتی ہے۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق دانتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مکھن، گائے کے قیمت اور نرم پنیر کو غذا کا حصہ بنایا جائے۔

مزید پڑھیں : دانتوں کی تکلیف سے نجات دلانے والے 10عام طریقے

تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر لوگ دانتوں پر برش اور خلال کرتے ہیں مگر پھر بھی انہیں کیویٹیز کا سامنا ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ دانت بھی ایک زندہ عضو ہے اور اسے مناسب غذائیت درکار ہوتی ہے تاکہ اس کی سطح اور اندرونی حصے صحت مند رہ سکیں، اس کے بغیر امراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ مناسب مقدار میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال کرتے ہیں تو دانت قدرتی طور پر مضبوط اور صحت مند رہتے ہیں تاہم اگر درست غذائیت کا انتخاب نہیں کرتے تو منہ میں موجود بیکٹریا اور تیزاب وغیرہ اس قدرتی عمل میں رکاوٹ بن جاتے ہیں اور دانت ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیلے دانتوں کو قدرتی طور پر سفید بنانا ممکن

محققین نے مشورہ دیا کہ غذا میں وٹامن اے، ڈی، کے ٹو اور ای ضرور موجود ہونے چاہئے جو کہ دانتوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

اس سے طویل عرصے تک دانتوں میں تکلیف دہ فلنگ کرانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی کیونکہ دانت کیوٹیز سے محفوظ رہتے ہیں۔

وٹامن اے گائے کی کلیجی، مچھلی، دودھ اور انڈوں میں پایا جاتا ہے۔

وٹامن ڈی کے لیے مچھلی، مشروم، پنیر اور دودھ وغیرہ کاانتخاب کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن کے ٹو کے حصول کے لیے نرم پنیر، انڈے، مکھن، کلیجی اور قیمہ بہترین انتخاب ہے۔

اسی طرح پالک اور گریاں جیسے بادام میں وٹامن ای پایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024