• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہواوے بھی فولڈ ایبل فون کی تیاری میں مصروف

شائع October 21, 2017
ہواوے کا موبائل آئندہ برس پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: سی نیٹ
ہواوے کا موبائل آئندہ برس پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: سی نیٹ

ویسے تو 2 دہائیاں قبل دنیا میں اسمارٹ فونز ہی نہیں تھے، تاہم جب اسمارٹ فونز آئے تو وقتاً بوقتاً اس کے ڈیزائن میں تبدیلیوں کے ٹرینڈ چل نکلے۔

سب سے پہلے تو اسمارٹ فونز ایک ہی سم اور ایک ہی کیمرے کے ساتھ متعارف کرائے گئے، تاہم جلد ہی ان میں ڈوئل سم اور ڈوئل کیمرے جیسے فیچرز مقبول ہونے لگے۔

آج کل تقریبا بڑی کمپنیوں کے زیادہ تر اسمارٹ موبائل ماڈلز میں ڈوئل کیمرے موجود ہیں، بعد میں بیزلیس، اور ہوم اسکرین بٹن کے علاوہ بھی اسمارٹ موبائل آنے لگے۔

لیکن اب اسمارٹ فونزکمپنیوں کے درمیان فولڈ ایبل، فیس آئی ڈی اور فنگر پرنٹ جیسے فیچرز کے حامل موبائل فونز متعارف کرانے کا رجحان چل نکلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوکیا کا فولڈ ایبل فون بنانے کا فیصلہ

اگرچہ سام سنگ اور ایپل جیسی کمپنیاں بھی ابھی تک فولڈ ایبل فونز متعارف نہیں کراسکیں، تاہم گزشتہ ہفتے ہی چینی کمپنی زیڈ ٹی ای نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا فولڈ ایبل ڈوئل اسکرین فون ایکسون ملٹی معارف کرایا تھا۔

اب خبریں ہیں کہ خود کے لیے اسمارٹ موبائل کی تیسری بڑی کمپنی کا دعویٰ کرنے والی چینی کمپنی’ہواوے‘ بھی فولڈ ایبل فون پر کام کر رہی ہے۔

ہواوے نے حال ہی میں اپنے پرو میٹ موبائل فون متعارف کرائے تھے، تاہم وہ بھی اپنی حریف کمپنیوں ’ایپل‘ اور ’سام سنگ‘ کی دیکھا دیکھی فولڈ ایبل فون بھی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔

ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رچرڈ یوو نے سی نیٹ کو بتایا کہ ان کی کمپنی فولڈ ایبل فون کی تیاریوں میں مصروف ہے، جو 2018 کے آغاز میں تیار ہوجائے گا۔

رچرڈ یوو کے مطابق اگرچہ ان کی کمپنی چاہے تو پہلے بھی فولڈ ایبل فون متعارف کراسکتی ہے، مگر ہواوے چاہتی ہے کہ تیار ہونے والے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی اسکرین دیگر کمپنیوں کے موبائل کے مقابلے بہترین ہو۔

مزید پڑھیں: سام سنگ فولڈ ایبل اسمارٹ فون 2018 میں؟

رچرڈ یوو نے اگرچہ فولڈ ایبل فون کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2018 کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فون کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ہوواے کا فولڈ ایبل فون زیڈ ٹی ای کے ایکسون ملٹی کے مقابلے زیادہ بہتر ہوگا، کیوں کہ ہواوے معیاری فون دے کر یورپ اور امریکا میں مارکیٹ بنانے میں مصروف ہے۔

ہواوے کے فولڈ ایبل فون میں بھی ممکنہ طور پر یکساں سائز کے ڈوئل اسکرین ہوں گے، مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کے موبائل کے اسکرین دیگر فونز کے مقابلے زیادہ بہتر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024