• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’شادی‘ پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے’نئے وعدے‘

شائع October 20, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارت میں تو ویسے بھی کرکٹ اور شوبز اسٹارز کو لوگ مذہبی گرو جیسا درجہ دے کر ان کی پوجا تک کرتے ہیں۔

تاہم اگر بات کرکٹ اور شوبز ستاروں کے درمیان محبت اور شادی کی ہو تو مداحوں میں پاگل پن کچھ اور بڑھ جاتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان محبتوں کے چرچے تو کافی عرصے سے جاری ہیں، اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

ان دونوں کے درمیان اتنے گہرے تعلقات ہیں کہ ماضی میں کرکٹ کمنٹر بھی غلطی میں انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کی اہلیہ سمجھ کر مخاطب ہوئے تھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بات صرف کرکٹ کمنٹرز کی غلطی تک محدود نہیں، بلکہ ان دونوں کے درمیان شادی کی افواہیں بھی وائرل ہوچکیں، جن پر دونوں پریمیوں کو اپنی شادی کی تردید بھی کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا کی ویرات سے شادی کی افواہوں کی تردید

ایک بار تو ہندوستانیوں کی جانب سے بھارت کی کرکٹ ٹیم کی شکست اور ویرات کوہلی کی ناقص پرفارمنس کا ذمہ دار بھی انوشکا شرما کو سمجھا گیا۔

Hey guys!! link in bio.. go and plzz watch! ❤😭

A post shared by VirUshka 💑 (@_virushkaa_) on

بحرحال یہ سب باتیں اپنی جگہ، لیکن ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت اور تعلقات اپنی جگہ۔

لیکن اب دونوں کو ایک بار پھر ایک شادی کی تقریب میں ایک دوسرے سے’نئے وعدے‘، ’نئے رشتے، ناتے‘ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔

جی ہاں، ایک منٹ 30 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے ہمشیہ محبت کرتے رہنے، ایک دوسرے کا خیال رکھنے، ایک دوسرے کے لیے ہمشیہ صحت مند رہنے اور ایک دوسرے کے لیے کھانا تیار کرنے جیسے وعدے کیے۔

MY POOR HEART 😭😘❤ #VirUshka ❤

A post shared by VirUshka 💑 (@_virushkaa_) on

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کسی اور کی شادی تقریب میں دولہا اور دلہن کے لباس میں ایک دوسرے سے یہ وعدے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا اور ویرات پھر سے ایک ساتھ؟

لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، دراصل دونوں نے یہ وعدے ایک اشتہار میں ایک دوسرے سے کیے۔

ANGEL! ❤

A post shared by VirUshka 💑 (@_virushkaa_) on

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی کے ملبوسات تیار کرنے والے بھارتی ویڈنگ برانڈ ’مانیور موہے‘ کی تشہیری ویڈیو میں ایک دوسرے سے یہ وعدے کیے۔

لیکن ان دونوں کے شائقین اس ویڈیو میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو دولہا، دلہن کے لباس میں دیکھ کر اتنے دیوانے ہوگئے کہ ان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کا رشتہ کیا؟

A post shared by VirUshka 💑 (@_virushkaa_) on

کئی مداحوں نے انہیں خوبصورت اور رومانوی ترین جوڑا قرار دیا تو، کئی نے ان دونوں سے حقیقت میں بھی شادی کرنے کی فرمائش کرڈالی۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما مداحوں کی غلطی سے میاں بیوی بننے کے بعد اشتہار میں بھی جوڑے کی صورت میں نظر تو آگئے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ دونوں حقیقی زندگی میں کب سات پھیرے لیتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

panila Oct 21, 2017 12:54am
Bahot khubsurat jora hai. Khuda un ki umer daraz kre.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024