• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اکشے کمار کی جگہ رنویر سنگھ نے لے لی

شائع October 20, 2017
سنگھ از کنگ 2008 میں ریلیز کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
سنگھ از کنگ 2008 میں ریلیز کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

ویسے تو اکشے کمار نے بھی متعدد بار کسی اور ہیرو کی جگہ لی ہے، تاہم اب کھلاڑی ہیرو کی جگہ دوسرے ہیرو لینے لگے ہیں۔

اکشے کمار کی فلم ’نمستے لندن‘ کے سیکوئل میں جہاں ان کی جگہ ارجن کپور نے لے لی، وہیں اب انہیں ایک اور فلم کے سیکوئل سے بھی نکال دیا گیا۔

اکشے کمار کی 2008 میں آنے والی ایکشن رومانٹک کامیڈی فلم ’سنگھ از کنگ‘ کے سیکوئل میں نہ صرف کھلاڑی ہیرو کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا گیا، بلکہ فلم کا نام بھی تبدیل کردیا گیا۔

مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے نہ صرف فلم کا نام ’سنگھ از کنگ‘ سے تبدیل کرکے ’شیر سنگھ‘ کردیا، بلکہ اس میں اکشے کمار کی جگہ رنویر سنگھ کو بھی کاسٹ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب فلم کے لیے اکشے کمار پہلی پسند نہیں تھے

انہوں نے فلم کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے وضاحت کی کہ ’شیر سنگھ‘ پہلے کے مقابلے بہتر نام ہے، اور امید ہے کہ وہ اس نام سے بولی وڈ میں ایک طاقتور اور جاندار کردار متعارف کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے ’شیر سنگھ‘ کے حوالے سے مزید بتایا کہ اگرچہ وہ فلم میں سپر پاور انسان نہیں ہوگا، لیکن وہ غیر معمولی انسان ضرور ہوگا۔

رنویر سنگھ بولی وڈ کے نئے سردار بنیں گے—فائل فوٹو: مڈ ڈے
رنویر سنگھ بولی وڈ کے نئے سردار بنیں گے—فائل فوٹو: مڈ ڈے

شیلندر سنگھ نے بتایا کہ ’شیر سنگھ‘ کے لیے رنویر سنگھ ان کی پہلی پسند تھے، اور انہیں یقین ہے کہ وہ اجے دیوگن اور اکشے کمار کی طرح بولی وڈ کے نئے سردار بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

’شیر سنگھ‘ کی دیگر کاسٹ اور شوٹنگ سے متعلق ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی ہی 2015 میں آنے والی ’سنگھ از بلنگ‘ کو ’سنگھ از کنگ‘ کا سیکوئل سمجھا جاتا ہے، تاہم وہ فلم اس کا سیکوئل نہیں بلکہ ایک کورین فلم کا ہندی ریمیک ہے۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار نے ارشد وارثی کی جگہ لے لی

اکشے کمار کی ہی 2007 میں آنے والی فلم ’نمستے لندن‘ کے آنے والے سیکوئل ’نمستے انگلینڈ‘ میں ان کی جگہ ارجن کپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس سے قبل 2007 میں ہی اکشے کمار کی آنے والی فلم ’ویلکم‘ کے 2015 میں آنے والے سیکوئل ’ویلکم بیک‘ میں بھی ان کی جگہ جوہن ابراہم نے لی تھی۔

اب خبریں ہی کہ ’ہاؤس فل‘ اور ’ہیرا پھیری‘ سیریز کی آنے والی فلموں میں بھی اکشے کمار نظر نہیں آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024