• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ثانیہ مرزا کی شاہ رخ اور سشانت سنگھ کے ساتھ پرفارمنس

شائع October 20, 2017 اپ ڈیٹ October 24, 2017
فرح خان اور سشانت سنگھ پرفارمنس کرتے ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
فرح خان اور سشانت سنگھ پرفارمنس کرتے ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کی معروف ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نہ صرف ٹینس کورٹ کی ملکہ ہیں، بلکہ وہ شوبز میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔

اگرچہ ثانیہ مرزا اپنے شہزادے شعیب ملک کے ساتھ بھی بھارت کے ریئلٹی شوز میں انٹری دے چکی ہیں، اور ایک آدھ بار دونوں نے فلور پر رقص بھی کیا ہے۔

تاہم اس بار ثانیہ مرزا شعیب ملک کے بجائے بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ساز اور کوریو گرافر فرح خان کی میزبانی میں چلنے والے ریئلٹی کامیڈی ڈانس شو ’لپ سنگ بیٹل‘ میں شریک ہوئیں۔

خیال رہے کہ فرح خان کی میزبانی میں چلنے والے کامیڈی ڈانس شو میں اداکار اور اداکارائیں ایک ساتھ شرکت کرتی ہیں، جب کہ اس پروگرام میں دیگر شعبوں کی بھی معروف شخصیات شریک ہوتی ہیں۔

’لپ سنگ بیٹل‘ اسٹار پلس پر نشر کیا جاتا ہے، ثانیہ مرزا نے ریئلٹی شو کے جس پروگرام میں شرکت کی، اسے 21 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا، تاہم اس کی تصاویر اور ویڈیو کلپس اداکاروں کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔

ثانیہ مرزا نے بھی ریئلٹی شو کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہیں میزبان فرح خان، شاہ رخ خان اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

#shahrukhkhan #srk #iamsrk #shah_rukh_khan #shahrukh #shahrukh_khan #kingkhan #lipsingbattle #farahkhan

A post shared by Monika Lang (@kiransrkfan) on

دیگر انسٹاگرام اکاؤنٹس سے بھی اس شو کی تصاویر شیئر کی گئیں، جن میں ثانیہ مرزا کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

#shahrukhkhan #srk #iamsrk #shah_rukh_khan #shahrukh #shahrukh_khan #kingkhan #lipsingbattle #farahkhan

A post shared by Monika Lang (@kiransrkfan) on

خبریں ہیں کہ اس شو میں جہاں سشانت سنگھ راجپوت اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ متعدد بولی وڈ گانوں پر رقص کیا، وہیں ثانیہ مرزا نے بھی شو میں ڈانس کی۔

ثانیہ مرزا نے ’آج کی رات‘ پر شاندار پرفارمنس دے کر نہ صرف حاضرین بلکہ میزبان اور مہمانوں کا دل بھی جیت لیا۔

Awww 😘💞💟❣ #lipsingbattle 😇

A post shared by SHAH 💚RUKH💚KHAN (@srk_is_my_world) on

ثانیہ مرزا کی پرفارمنس کی تصاویر اور ویڈیو کلپ جاری نہیں ہوئیں، تاہم 21 اکتوبر کو ان کی پرفارمنس اسٹار پلس پر دیکھی جا سکتی ہے۔

#srk #ShahRukhKhan [ @iamsrk ]& #SSR dancing on #ChaiyaChaiya song on #FarahKhan ’s #LipSingBattle show 2017 ❤️

A post shared by SRK RUSSIAN FC (@srk_russian_fc) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024