• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

دنیا کے مختلف ممالک میں دیوالی کے دیے روشن

شائع October 19, 2017

پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری نے 19 اکتوبر کو مذہبی دن ’دیوالی‘ منایا۔

پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی دیوالی کی خوشیاں منائی گئیں۔

پاکستان کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت، سری لنکا، نیپال اور بھوٹان میں بھی دیوالی کو مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

نہ صرف برصغیر و جنوبی ایشیائی خطے بلکہ دنیا کے ان تمام ممالک میں بھی دیوالی منائی گئی، جہاں ہندو مذہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔

بھارت میں امرتسر میں سکھوں کے گولڈن ٹیمپل میں بھی دیوالی کی رسومات ادا کی گئیں۔

دیوالی کے موقع پر ہندو مذیب کے ماننے والے لوگ نہ صرف گھروں بلکہ محلوں اور گلیوں کو بھی دیوں سے روشن کرتے ہیں، جب کہ جگہ جگہ رنگا رنگ رنگولیاں تیار کی جاتی ہیں۔

ہندو مذہب کے ماننے والے افراد دیوالی کو عید چراغاں پر مناتے ہیں، اس دن پر لوگ نئے کپڑے پننے سمیت گھر کی تزئین و آرائش بھی کرتے ہیں، جب کہ مختلف گھروں میں تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

دیوالی کی تیاریاں مرکزی دن سے پہلے سے ہی شروع ہوجاتی ہیں، اور مرکزی دن کے بعد بھی اس کی تقریبات جاری رہتی ہیں، لگ بھگ دیوالی کی ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والی تقریبات 3 دن بعد تک جاری رہتی ہیں۔

دیوالی سے متعدد کہانیاں منسوب کی جاتی ہیں، تاہم سب سے زیادہ مستند اور مقبول روایت کے مطابق اسے ایودھیا کے شہزادے رام اور ان کی شریک حیات سیتا کی 14 سالہ جلا وطنی ختم کرکے ایودھیا لوٹنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

جس دن رام اور سیتا لوٹے تھے، اس دن ایودھیا کا ہر گھراور ہر گلی دیوں سے روشن ہوگئی تھی، اس دن کو برائی پر اچھائی کی فتح کا دن قرار دیا گیا تھا۔

تب سے لے کر آج تک دیوالی کو امید اور خوشی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اسے برائی پر اچھائی کی فتح سمجھ کر بھی منایا جاتا ہے۔

حیدرآباد دکھن کی خاتون دیوالی کی عبادت میں مصروف ہے—فوٹو: اے ایف پی
حیدرآباد دکھن کی خاتون دیوالی کی عبادت میں مصروف ہے—فوٹو: اے ایف پی
کراچی کی ہندو لڑکیاں دیوالی کے دن پر سیلفی لیتے ہوئے—فوٹو: پی پی آئی
کراچی کی ہندو لڑکیاں دیوالی کے دن پر سیلفی لیتے ہوئے—فوٹو: پی پی آئی
کراچی کی خاتون رنگولی تیار کرتے ہوئے—فوٹو: پی پی آئی
کراچی کی خاتون رنگولی تیار کرتے ہوئے—فوٹو: پی پی آئی
بھارتی بارڈر فورس نے لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستانی فورس کو دیوالی کے موقع پر مٹھائی پیش کی—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی بارڈر فورس نے لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستانی فورس کو دیوالی کے موقع پر مٹھائی پیش کی—فوٹو: اے ایف پی
دبئی کے ایک شاپنگ مال میں دیوالی کے موقع پر ہونے والی پارٹی کا منظر—فوٹو: اے پی
دبئی کے ایک شاپنگ مال میں دیوالی کے موقع پر ہونے والی پارٹی کا منظر—فوٹو: اے پی
امر تسر کے گولڈن ٹیمپل میں دیوالی کا منظر—فوٹو: اے ایف پی
امر تسر کے گولڈن ٹیمپل میں دیوالی کا منظر—فوٹو: اے ایف پی
شنگھائی کے ایک ہوٹل کو دیوالی پر سجایا گیا—فوٹو: اے ایف پی
شنگھائی کے ایک ہوٹل کو دیوالی پر سجایا گیا—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہندو قیدیوں میں دیوالی پر تحائف تقسیم کیے گئے—فوٹو: آن لائن
پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہندو قیدیوں میں دیوالی پر تحائف تقسیم کیے گئے—فوٹو: آن لائن
بھارتی خاتون دیے روشن کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی خاتون دیے روشن کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہندو خواتین دیوالی کی رسومات ادا کرتے—فوٹو: اے پی
مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہندو خواتین دیوالی کی رسومات ادا کرتے—فوٹو: اے پی
حیدرآباد دکھن کی لڑکی دیوالی کی رسومات ادا کرتے—فوٹو: اے ایف پی
حیدرآباد دکھن کی لڑکی دیوالی کی رسومات ادا کرتے—فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ جموں و کشمیر میں دیوالی کے رنگ—فوٹو: اے  پی
مقبوضہ جموں و کشمیر میں دیوالی کے رنگ—فوٹو: اے پی