• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'سال کی سب سے بہترین فلم'

شائع October 18, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

گزشتہ سال اپنی فلم دنگل سے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والے بولی وڈ اسٹار عامر خان اب اپنی نئی فلم 'سیکرٹ سپراسٹار' کے ساتھ ایک بار پھر سینماﺅں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ فلم ابھی تک ریلیز تو نہیں ہوئی مگر جن معروف افراد نے اسے دیکھا ہے، وہ اس کے پرستار ہوگئے ہیں۔

عامر خان اس فلم میں ایک میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ فلم دنگل سے ڈیبیو کرنے والی زارہ وسیم مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں : ’سیکریٹ سُپراسٹار، دنگل سے بڑی فلم ہوگی‘

اس فلم کی کہانی ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے تاہم والد کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث اپنا چہرہ چھپا کر انٹرنیٹ پر ویڈیوز ریلیز کرتی ہے۔

اس فلم کو دیکھنے کے بعد اداکار نواز الدین صدیقی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ' سال کی بہترین فلم، انتہائی متاثر کن جبکہ تمام اداکاروں کی کردار نگاری قابل ستائش ہے'۔

راجکمار راﺅ کا کہنا تھا ' دل کو چھولینے والی متاثر کن فلم، خود اس کا مزہ لیں اور دیکھیں'۔

اسی طرح دیگر کے ٹوئیٹس کچھ یہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ’دنگل‘ ٹیم کے لیے ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی اسکریننگ

عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات ایڈویت چوہان نے دی ہیں، جسے 19 اکتوبر کو اجے دیوگن کی فلم ’گول مال تھری‘ کے مدمقابل ریلیز کیا جائے گا۔

عامر خاننے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی فلم ’سیکریٹ سُپراسٹار‘ گزشتہ سال دنیا بھر میں کامیاب ہونے والی فلم ’دنگل‘ سے زیادہ بڑی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024