• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زیڈ ٹی ای نے ڈوئل اسکرین موبائل متعارف کرادیا

شائع October 17, 2017
—فوٹو: اینڈرائڈ اتھارٹی ٹوئٹر
—فوٹو: اینڈرائڈ اتھارٹی ٹوئٹر

ویسے تو ڈوئل اسکرین کے موبائل دوسری کمپنیاں بھی بنانے میں مصروف ہیں، اور جلد ہی دیگر کمپنیاں بھی ایسے فون متعارف کرانے والی ہیں۔

تاہم چینی کمپنی ’زیڈ ٹی ای‘ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈوئل اسکرین کا اپنا منفرد اسمارٹ موبائل پیش کردیا۔

زیڈ ٹی ای کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایکسون ملٹی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے دونوں اسکرینز کو بیک وقت مختلف مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

ایکسون ملٹی کے دونوں اسکرین ایک دوسرے کے پیچھے نصب ہیں، اور دونوں کی سائز بھی یکساں ہے۔

230 گرام وزنی اس موبائل کے دونوں اسکرین 5.2 انچ کے ہیں، جب کہ اس کا کیمرہ 20 میگا پکسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کے ٹکر کا زیڈ ٹی ای کا ڈوئل اسکرین فولڈ ایبل فون

ایکسون ملٹی میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر نصب ہے، جب کہ اس کی موٹائی محض 12 ملی میٹر ہے، اس کی بیٹری 3 ہزار 180 ایم ایچ ہے۔

زیڈ ٹی ای کے مطابق ایکسون ملٹی کے دونوں اسکرینز کو خصوصی سافٹ ویئرز کے ذریعے الگ الگ کنٹرول کیا گیا ہے، جس وجہ سے دونوں کو بیک وقت مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یعنی اگر ایک ہی وقت میں ایک اسکرین پر فیس بک چلایا جائے، تو دوسرے اسکرین پر یوٹیوب دیکھی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کا ڈوئل اسکرین والا اسمارٹ تیار کرنے کا فیصلہ

کمپنی نے ایکسون ملٹی کو متعارف تو کرادیا، تاہم اسے فوری طور پر فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

زیڈ ٹی اے کے مطابق ایکسون ملٹی کو سب سے پہلے امریکا اور جاپان میں رواں برس کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے بھی بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے ایکسون ملٹی کی رقم بھی نہیں بتائی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024