• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کرم ایجنسی: مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک

شائع October 16, 2017

وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی کرم ایجنسی میں امریکا کے مشتبہ ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی کے ایک کمپاؤنڈ پر کم از کم 4 میزائل داغے گئے۔

انٹیلی جنس عہدیدار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’دہشت گردوں کے مشتبہ گھر پر ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔‘

مقامی انتظامیہ کے عہدیدار نے بھی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔

مشتبہ ڈرون حملہ پاک فوج کی جانب سے غیر ملکی یرغمالیوں کو دہشت گرد تنظیم کی حراست سے بحفاظت بازیاب کرانے کے چند روز بعد پیش آیا۔

ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملے کا ہدف حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ابوبکر تھا۔

ستمبر میں بھی کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اگست میں پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام کے بعد یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024