• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

سیاہ فام سپر ہیرو فلم ’بلیک پینتھر‘ کا ٹریلر جاری

شائع October 16, 2017
فلم کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

جس طرح ہولی وڈ میں سفید فام سپر ہیروز کی فلمیں مشہور ہیں، ایسے ہی ہولی وڈ میں سیاہ فام سپر ہیروز کی فلمیں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

ہولی وڈ میں سیاہ فام سپر ہیروز کی فلم صرف ’بلیک پینتھر‘ ہی ہے، جب کہ سیاہ فام سپر ہیروز کی متعدد فلمیں نظر آتی ہیں۔

ہولی وڈ میں نہ صرف سیاہ و سفید فام سپر ہیروز بلکہ خواتین سپر ہیروز کی فلمیں بھی بہت ذیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

شائقین کی خواہش کو نظر میں رکھتے ہوئے مارول کومک سیاہ فام سپر ہیروز پر مبنی فلم ’بلیک پینتھر‘ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جسے آئندہ برس فروری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

فلم کی کہانی بلیک پینتھر ناول سے ماخوذ ہے—اسکرین شاٹ
فلم کی کہانی بلیک پینتھر ناول سے ماخوذ ہے—اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں: سپر ہیروز پر بننے والی 15 بہترین فلمیں

امریکا میں 1960 اور 1970 کی دہائی میں شائع ہونے والے سیاہ فام سپر ہیروز کے کامک ناول ’بلیک پینتھر‘ سے ماخوذ فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔

’بلیک پینتھر‘ کے 2 منٹ 17 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں سیاہ فام سپر ہیرو کو مخالفوں سے لڑتے اور الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نئی فلم میں ٹی چلا یعنی بلیک پینتھر کو اپنے والد کے انتقال کے بعد طاقتور دشمنوں سے لڑتے اور الجھتے دیکھا جاسکے گا۔

تیسری دنیا میں شمار ہونے والے افریقی خطے کو اس فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس دیکھا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: ایوینجر سپر ہیروز میں اسپائیڈر مین کی شمولیت

مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس فلم کی ہدایات ریان کوگلر نے دی ہیں، جب کہ وہ فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

کیون فریگ کی پروڈیوس کردہ ’بلیک پینتھر‘ کو والٹ ڈزنی اسٹوڈیو موشن پکچرز کے بینر تلے فروری 2018 میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس لیگ میں مردہ سپر ہیرو واپس آگیا

چاڈوک بوسمین، مائیکل بی جورڈن، لپیتا نیونگو اور مارٹن فریمین سمیت دیگر سپر کاسٹ پر مبنی اس فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے قبل اس کا ٹیزر ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025