• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پدماوتی‘ میں نامناسب سین دیکھانے پر سینما جلانے کی دھمکی

شائع October 15, 2017 اپ ڈیٹ October 16, 2017
فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

ویسے تو بولی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ نے ریلیز سے 2 ماہ قبل ہی کئی اعزاز نام کرلیے ہیں۔

تاہم ’پدماوتی‘ شوٹنگ کے آغاز سے لے کر آج تک مشکلات کا بھی شکار ہے، متعدد بار فلم کی ٹیم پر حملے کرنے اور فلم کے پوسٹرر کو بھی جلانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

فلم کی کہانی چتور گڑھ کی رانی پدمنی کے گرد گھومتی ہے جنہیں پدماوتی بھی کہا جاتا ہے، وہ بےحد خوبصورت تھیں، جن کی خوبصورتی کے چرچے سُن کر اور شیشے میں ان کی ایک جھلک دیکھ کر ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی ان کا دیوانہ ہوگیا اور انہیں حاصل کرنے کے لیے پدماوتی کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کو قتل کردیا۔

ہندو انتہا پسند تنظیموں راجپوت کرنی سینا اور جے راجپوتانہ سنگھ کو شک ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم میں ’راجپوتوں‘ کی کہانی کو غلط انداز میں پیش کریں گے۔

ان انتہاپسندوں کا خیال ہے کہ فلم میں رانی پدمنی یعنی پدماوتی اور علاؤ الدین خلجی کے درمیان رومانوی مناظر دکھائے جائیں گے، جو غیر حقیقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'پدماوتی' کی شوٹنگ، سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

اگرچہ سنجے لیلا بھنسالی انتہاپسند تنظیموں کے خدشات ختم کرنے کے لیے وضاحتی بیان بھی دے چکے ہیں کہ فلم میں ’پدماوتی‘ اور علاؤ الدین خلجی کے درمیان کوئی رومانوی مناظر نہیں۔

تاہم ہندو انتہاپسند تنظیمیں اس بات پر بضد ہیں کہ انہیں شبہ ہے کہ فلم میں تاریخ کو مسخ کرکے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی، رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی اور شاہد کپور نے راجا راول رتن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔

اب ہندو انتہاپسند تنظیم جے راجپوتانہ سنگھ نے فلم کی ٹیم کو دھمکی دی ہے کہ اگر ’پدماوتی‘ کی ریلیزنگ سے قبل انہیں فلم نہیں دکھائی گئی تو وہ سینما گھروں کو جلادیں گے۔

ہندوستان ٹائمز نے جی راجپوتانہ سنگھ تنظیم کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انتہاپسند تنظیم کو خصوصی طور پر فلم دکھائی جائے، دوسری صورت میں وہ راجستھان، گجرات اور مدھیاپردیش سمیت دیگر ریاستوں کے سینما گھروں کو جلادیں گے۔

ہندو انتہاپسند تنظیم کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ فلم دیکھ کر تسلی کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ’پدماوتی‘ کی خصوصی اسکریننگ کی جائے۔

مزید پڑھیں: 'پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان رومانوی سین نہیں'

تنظیم کے عہدیدار نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر رانی پدمنی یعنی ’پدماوتی‘ اور علاؤ الدین خلجی کے درمیان کوئی بھی رومانوی منظر فلم میں پایا گیا تو وہ سینما گھروں کو آگ لگادیں گے۔

جے راجپوتانہ سنگھ کے عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے راجستھان کے سینما گھروں کے مالکان سے ملاقاتیں کرکے انہیں خبردار کردیا، جب کہ گجرات اور مدھیاپردیش کے سینما مالکان کو انتباہی خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔

عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ان کے کارکنان نے ’اے کے 47‘ جیسے خطرناک ہتھیاروں سمیت دیگر اسلحہ چلانے کی تربیت لے رکھی ہے اور ان کے لاکھوں کارکنان ہیں۔

’پدماوتی‘ ٹیم کو دھمکی دینے والے عہدیدار نے اپنا نام ریتا بتایا، جب کہ اس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایم بی اے کی ڈگری لے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پدماوتی' کے خلاف مظاہروں پر بھنسالی رنجیدہ

واضح رہے کہ ’پدماوتی‘ کو یکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، 4 دن قبل ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر نے سب سے ذیادہ دیکھے جانے والے بھارتی فلم کے ٹریلیر کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

پدماوتی کے روپ میں نظر آنے والی دپیکا پڈوکون نے فلم میں 400 کلو سونا اور 30 کلو وزنی لہنگا پہنا۔

دپیکا پڈوکون نے 20 لاکھ روپے مالیت کا 30 کلو وزنی لہنگا 100 دنوں تک 12 سے 14 گھنٹے تک بھی پہنے رکھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024