• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہولی وڈ کے ’تھور‘ بولی وڈ فلم میں کام کے لیے تیار

شائع October 15, 2017 اپ ڈیٹ October 16, 2017
کرس ہیمس ورتھ کی تھور ریگنوروک آئندہ ماہ 3 نومبر کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ
کرس ہیمس ورتھ کی تھور ریگنوروک آئندہ ماہ 3 نومبر کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ

ویسے تو ہولی وڈ کی آنے والی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’تھور ریگنوروک‘ کی ٹیم ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہے

لیکن دلچسپ خبر یہ ہے کہ سپر ہیرو اور ایکشن فلموں میں کام کرنے والے کرس ہیمس ورتھ یعنی ’تھور‘ بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

خیال رہے کہ تھور سیریز کی یہ تیسری فلم آئندہ ماہ 3 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

مارول کومک کی اس فلم میں ’تھور‘ کا کردار آسٹریلوی نژاد معروف اداکار کرس ہیمس ورتھ ادا کریں گے۔

انڈین ایکسپریس نے اپنی خبر میں بھارتی خبر رساں ادارے ’آئی اے این ایس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کرس ہیمس ورتھ نے بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: تھور ریگنوروک اور کرس ہیمس ورتھ
کرس ہیمس ورتھ تیسری فلم میں بھی تھور کے روپ میں نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
کرس ہیمس ورتھ تیسری فلم میں بھی تھور کے روپ میں نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

’تھور ریگنوروک‘ کی تشہیر کے موقع پر خبر رساں ادارے کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کرس ہیمس ورتھ کا کہنا تھا کہ انہیں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں۔

تاہم کرس ہیمس ورتھ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ہی بولی وڈ فلم میں کام کریں گے، جب فلم کا اسکرپٹ اچھا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’تھور ریگنوروک‘ کی نمائش سے 3 ماہ قبل ٹکٹ کی فروخت شروع

کرس ہیس ورتھ نے اچھے اسکرپٹ کی وضاحت نہیں کی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا اشارہ ’تھور‘ جیسے کرداروں کی جانب تھا۔

خیال رہے کہ کرس ہیمس ورتھ ’تھور ریگنوروک‘ کی تشہیر کے لیے ٹیم کے ساتھ ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

سڈنی میں 15 اکتوبر کو ’تھور ریگنوروک‘ کا پریمیئر بھی کیا گیا، جس میں ہدایت کار ٹیکا ویٹیٹی اور کاسٹ ٹوڈ ہڈلسٹن، کیٹ بلینشلیٹ، مارک رفیلو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024