برائڈل فیشن ویک میں اداکاراؤں و ماڈلز کے جلوے
پاکستان فیشن ڈزائنر کونسل (پی ایف ڈی سی) کے پئرس لوریل برائڈل فیشن ویک 2017 (پی ایل بی ڈبلیو) کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔
برائڈل فیشن ویک میں متعدد فیشن ڈزائنرز اور فیشن ہاؤسز کی جانب سے دیدہ زیب اور خوبصورت ملبوسات متعارف کرائی گئیں۔
فیشن شو کے پہلے دن اداکارہ ریشم اور حمیمہ ملک سمیت دیگر خوبصورت ماڈلز نے ریڈ کارپٹ پر دیدہ زیب لباس کے ساتھ جلوے بکھیرے۔
فیشن ویک کے پہلے دن رائمہ ملک، شمسہ ہاشوانی، شیزا حسن علی ذیشان تھیٹرز اور دیگر ڈزائنرز کی ملبوسات پیش کی گئیں۔
فیشن ویک کے آغاز میں رائمہ ملک کے زیورات اور دلہن کے ڈزائنز کو بہت سراہا گیا، جب کہ شیزا حسن، شمسہ ہاشوانی اور علی ذیشان تھیٹرز کے ملبوسات نے بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
رائمہ ملک کے وسیم خان کے تعاون سے پیش کیے گئے زیورات اور ملبوسات
شمسہ ہاشوانی کے ملبوسات
شیزا حسن کے ڈزائن
علی ذیشان تھیٹرز اسٹوڈیو کے ملبوسات
تمام تصاویر بشکریہ: فیصل فاروقی اور اس کی ٹیم ڈریگن فلائے۔