• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیا اس تصویر میں چھپی غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

شائع October 15, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر اکثر آتے ہیں تو یہ جانتے ہوں گے کہ ہم دماغ کو الجھن میں ڈال دینے والی تصاویر کو لگانا کافی پسند کرتے ہیں۔

اور ان میں سے ہی ایک نیچے موجود تصویر ہے۔

انٹلے لامونٹ اسٹیٹن فیس بک پیج
انٹلے لامونٹ اسٹیٹن فیس بک پیج

فیس بک صارف انٹلے لامونٹ اسٹیٹن نے اسے کچھ عرصے پہلے پوسٹ کیا تھا، جس نے لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

اب تک اس تصویر کو 15 لاکھ کے قریب شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ کمنٹس اور لائیکس کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

اور یہ تصویر ہے بھی بہت دلچسپ اور تیز ذہن ہی اس میں موجود غلطی کو پکڑ سکتا ہے، خاص طور پر ہفتہ وار تعطیل یا روزمرہ کے کاموں کی تھکا دینے والی مصروفیات کے بعد۔

ویسے کام بہت آسان ہے یعنی بس یہ بتانا ہے کہ کیا آپ اس تصویر میں موجود غلطی کو پکڑ سکتے ہیں اور اس کے لیے ہم آپ کو ایک منٹ دیتے ہیں۔

اور آپ کا وقت اب شروع ہوچکا ہے۔

تو کیا آپ اس غلطی کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے؟ چلیں کچھ اور سوچ لیں۔

اگر اب بھی نہیں تو جواب نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ ریاضی کی یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

درحقیقت اس لفظ میں جو غلطی ہے وہ لفظ mistake ہے جس کو غلط لکھا گیا ہے۔

اگر تو آپ اسے پکڑنے میں ناکام رہے ہیں تو تنہا نہیں، لاکھوں افراد کے ساتھ ایسا ہوا کیونکہ ایک سے لے کر نو تک ہندسوں کی ترتیب ان کی توجہ فوری اپنی جانب مرکوز کرالیتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

amjad Hanif Oct 16, 2017 03:10pm
Spelling mistake into word of "Mitsake"

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024