• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مرغی کا گوشت تکلیف دہ مرض کا باعث؟

شائع October 14, 2017
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

مرغی کا گوشت ایسی چیز ہے جسے بہت زیادہ کھایا جاتا ہے کیونکہ یہ گائے یا بکرے کے گوشت کے مقابلے میں کافی سستا ہوتا ہے، تاہم یہ ممکنہ طور پر پیشاب کی نالی میں سوزش کا خطرہ بڑھاسکتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

اس تحقیق کے دوران پیشاب کی نالی میں سوزش کے شکار افراد کے پیشاب کے نمونے اور مرغی کے گوشت کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ چکن میں ای کولی نامی بیکٹریا کی ایسی تین اقسام ہوسکتی ہیں جو کہ پیشاب کی نالی میں سوزش کے امراض کا باعث بنتی ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ غذا سے بھی پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا امکان ہوتا ہے اور چکن اس حوالے سے بڑا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس حوالے سے باضابطہ طور پر تصدیق کی جاسکے کہ یہ گوشت اس مرض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اس سے پہلے سائنسدان یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے تھے کہ ای کولی بیکٹریا کی خطرناک قسم کس طرح پیشاب کی نالی میں پہنچتی ہے، تاہم خیال کیا جاتا تھا کہ مرغی کا گوشت اس کا بڑا ذریعہ بنتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں اس تعلق کا جائزہ ایک ہزار مریضوں میں لیا گیا اور دکانوں سے گوشت کے نمونے حاصل کیے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ گوشت کے متعدد نمونے ای کولی کی آمیزش پائی گئی اور یہ بھی معلوم ہوا کہ مرغی کے کچے گوشت کو صحیح طرح نہ پکایا جائے یا اسے ٹھیک طرح ہینڈل نہ کیا جائے تو یہ مختلف جگہوں کو جراثیموں سے آلودہ کردیتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے ابھی مزید ریسرچ کے بعد کوئی بات مصدقہ طور پر کہہ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024