• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عامر خان کے معاملے پر کترینہ اور فاطمہ میں سرد جنگ؟

شائع October 13, 2017

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آئندہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں جہاں پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیں گے۔

وہیں وہ دوسری بار بار بی ڈول کترینہ کیف اور خوبرو اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ بھی نظر آئیں گے۔

ٹھگس آف ہندوستان سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں، لیکن اب تازہ خبر یہ ہے کہ اسی فلم سے متعلق عامر خان کے بیان کو لے کر اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔

ڈی این اے نے اپنی خبر میں مڈ ڈے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عامر خان نے اپنی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی تشہیر کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی مرکزی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں، جب کہ کترینہ کیف کا اس میں مختصر کردار ہے۔

خبریں ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی جانب سے فلم میں اپنے مختصر کردار کی بات کو لے کر کترینا کیف جہاں عامر خان سے ناراض ہوگئی ہیں، وہیں وہ ساتھی اداکارہ ثنا شیخ سے بھی خفا ہیں۔

فلم کو دسمبر 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو
فلم کو دسمبر 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف، عامر خان کی فلم کی ’آخری ٹھگ‘

رپورٹس کے مطابق عامر خان کے اس بیان کو لے کر کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ میں سرد جنگ شروع ہوچکی ہے۔

علاوہ ازیں بار بی ڈول اس بات پر بھی خفا ہیں کہ عامر خان ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے سیٹ پر فاطمہ ثنا شیخ کو تربیت کیوں دیتے رہتے ہیں؟

خبریں ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ فاطمہ ثنا شیخ کو فلم کے سیٹ پر اپنے کردار کو بہتر سے بہتر انداز میں نبھانے کے حوالے سے مشورے دیتے رہتے ہیں، اور یہ بات کترینہ کیف کو ناخوشگوار لگتی ہے۔

عامر خان کو کئی بار یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں کترینہ کیف کے مقابلے فاطمہ ثنا شیخ ذیادہ وقت تک اسکرین پر نظر آئیں گی۔

کترینہ اور عامر خان دھوم تھری میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں—اسکرین شاٹ
کترینہ اور عامر خان دھوم تھری میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں—اسکرین شاٹ

اس سے پہلے یہ خبریں بھی تھیں کہ فاطمہ ثنا شیخ کو خصوصی طور پر عامر خان کی سفارش پر فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا، عامر خان اور ٹھگس آف ہندوستان

تاہم ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسٹرپرفیکشنسٹ کی اہلیہ کرن راؤ نے کہا تھا کہ فلم کی کاسٹ کو پروڈیوسر ادیتیا چوپڑا اور ہدایت کار وجے کرشنا اچاریہ کی مشاورت سے ہی کاسٹ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ اور کترینہ کیف دوسری بار عامر خان کے ساتھ نظر آئیں گی، اس سے قبل فاطمہ ثنا شیخ ’دنگل‘ جب کہ بار بی ڈول ’دھوم 3‘ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ نظر آئیں تھیں۔

البتہ تینوں اداکار پہلی بار ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں نظر آئیں گے، علاوہ ازیں عامر خان کی امیتابھ بچن کے ساتھ بھی یہ پہلی فلم ہوگی۔

فاطمہ نے دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا—فوٹو: دکن کیرونیکل
فاطمہ نے دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا—فوٹو: دکن کیرونیکل

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024