• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ہسپانیہ کی تقسیم کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر

شائع October 8, 2017

یورپ کا اہم ملک اسپین تقسیم کی ذد میں ہے جہاں گزشتہ ہفتے کیٹلونیا کی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم بھی کیا گیا، علیحدگی پسندوں کی جانب سے کیے گئے ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیا گیا لیکن اسپین کی حکومت نے اس ریفرنڈم کو ماننے سے انکار کیا اور اب عوام نے بھی اسپین کے اتحاد کے لیے مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

ہسپانوی پولیس نے ریفرنڈم کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اسٹیشنوں میں چھاپے مارے اور اسکولوں کو بند کرنے کی کوشش کی۔

اسپین سے آزادی کے لیے کیٹلونیا کی جانب سے کرائے جانے والے ریفرنڈم کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے نتیجے میں 337 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کیٹلونیا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آزادی کے حق میں ووٹ دینے کے خواہش مند افراد پر اسپین کی پولیس نے لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں 337 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ہسپانیہ کی تقسیم کے لیے ریفرنڈم کے ایک ہفتے بعد میڈرڈ، بارسلونا، ویلنشیا سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں بچے، جوان، بزرگ اور خواتین سڑکوں پر نکل آئے اور ہسپانوی پرچم تھام کر ملکی اتحاد کے حق میں مظاہرہ کیا اور تقسیم کو مسترد کردیا۔

ہسپانوی عوام نے مظاہروں کے دوران علیحدگی چاہنے والے افراد اور رہنماؤں سے مذاکرات پر زور دیا اور مختلف انداز میں مذاکرات کی ترغیب دی۔

اسپین کی عمارتوں اور مرکزی شاہراہوں کو ملکی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

اسپین میں کیٹلونیا کی علیحدگی کے خلاف اور ملک کے اتحاد کے لیے مظاہرے کیے گئے—فوٹو: اے ایف پی
اسپین میں کیٹلونیا کی علیحدگی کے خلاف اور ملک کے اتحاد کے لیے مظاہرے کیے گئے—فوٹو: اے ایف پی
اسپین کی گلیوں اور سڑکوں میں لوگ پرچم لیے کھڑے تھے—فوٹو: اے ایف پی
اسپین کی گلیوں اور سڑکوں میں لوگ پرچم لیے کھڑے تھے—فوٹو: اے ایف پی
کئی افراد نے چھتریوں کو بھی ہسپانوی پرچم کی مناسبت سے سجایا ہوا تھا—فوٹو:اے ایف پی
کئی افراد نے چھتریوں کو بھی ہسپانوی پرچم کی مناسبت سے سجایا ہوا تھا—فوٹو:اے ایف پی
بارسلونا میں کیٹلونیا کے اسپین کے ساتھ رہنے کے لیے مذاکرات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
بارسلونا میں کیٹلونیا کے اسپین کے ساتھ رہنے کے لیے مذاکرات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
نوجوان، بچے اور بزرگ ہر عمر کے لوگ کیٹلونیا کی اسپین سے آزادی کے مخالف ہیں—فوٹو:اے پی
نوجوان، بچے اور بزرگ ہر عمر کے لوگ کیٹلونیا کی اسپین سے آزادی کے مخالف ہیں—فوٹو:اے پی
میڈرڈ کے کولن اسکوائر میں کیٹلونیا کی علیحدگی کے خلاف سیکڑوں لوگ جمع ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
میڈرڈ کے کولن اسکوائر میں کیٹلونیا کی علیحدگی کے خلاف سیکڑوں لوگ جمع ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
میڈرڈ کی سڑکوں میں لوگ اپنے ملک کے پرچموں کے ساتھ گشت کررہے تھے—فوٹو: اے پی
میڈرڈ کی سڑکوں میں لوگ اپنے ملک کے پرچموں کے ساتھ گشت کررہے تھے—فوٹو: اے پی
ویلینشیا میں بھی اسپین کے اتحاد کے لیے بلند عمارتوں میں پرچم لگادیےگئے تھے—فوٹو: اے ایف پی
ویلینشیا میں بھی اسپین کے اتحاد کے لیے بلند عمارتوں میں پرچم لگادیےگئے تھے—فوٹو: اے ایف پی
مظاہرین نے پولیس کے ساتھ مصافحہ کیا اور انھیں داد دی—فوٹو: اے پی
مظاہرین نے پولیس کے ساتھ مصافحہ کیا اور انھیں داد دی—فوٹو: اے پی
میڈرڈ میں ہرجگہ ہسپانوی پرچم نظر آرہے تھے—فوٹو: اے ایف پی
میڈرڈ میں ہرجگہ ہسپانوی پرچم نظر آرہے تھے—فوٹو: اے ایف پی
مظاہرین نے ہاتھوں میں سفید رنگ لگا کر کیٹلونیا کی اسپین کے ساتھ رہنے کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا—فوٹو: اے ایف پی
مظاہرین نے ہاتھوں میں سفید رنگ لگا کر کیٹلونیا کی اسپین کے ساتھ رہنے کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا—فوٹو: اے ایف پی
ہسپانوی قوم کے دفاع کے لیے ڈینیاس نامی تنظیم کے تحت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی
ہسپانوی قوم کے دفاع کے لیے ڈینیاس نامی تنظیم کے تحت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی
نوجوانوں نے میڈرڈ میں ہسپانوی پرچم اٹھائے احتجاج کیا—فوٹو: اے پی
نوجوانوں نے میڈرڈ میں ہسپانوی پرچم اٹھائے احتجاج کیا—فوٹو: اے پی