• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سام سنگ موبائل پھٹنے سے آدمی جھلس گیا

شائع October 7, 2017

ویسے تو پہلے بھی سام سنگ کے موبائل فونز پھٹنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم اس بار جنوبی کورین کمپنی کے ایک اور موبائل میں لگنے والی آگ نے صارف کو بھی جلا کر زخمی کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے جیب میں پڑے اسمارٹ فون میں اچانک آگ بھڑک اٹھتی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے صارف کو بھی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

تاہم آگ بھڑک اٹھنے کے فورا بعد ہی وہاں موجود دیگر افراد بھی متاثرہ شخص کی مدد کے لیے پہنچتے ہیں، اور صارف بھی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شرٹ سے موبائل نکالنے اور شرٹ اتارنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

چینل نیوز ایشیا نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا کہ موبائل پھٹنے کا یہ واقعا انڈونیشیا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں نے اس منظر کو ریکارڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوٹ 7 پھٹنے کی وجہ بیٹری سپلائرز

خبر کے مطابق سینٹرل جاوا کے شہر سیمارانگ کے ہوٹل سپترا سیمارانگ میں پیش آنے والے اس حادثے میں متاثر ہونے والا شخص 47 سالہ یلاینتو تھا، جو ہوٹل کا ملازم ہے۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یلاینتو کے پاس سام سنگ گرانڈ ڈوئس موبائل تھا۔

خبر میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ان کے موبائل میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، آگ لگنے کا واقعہ اچانک پیش آیا۔

مزید پڑھیں: سام سنگ فون میں اصل بیٹری استعمال نہ کرنا خطرناک

موبائل کے پھٹنے کی وجہ سے 47 یلاینتو کے چہرے اور سینے کو کچھ زخم آئے، جس وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو پیش آیا، تاہم واقعے کی ویڈیو گزشتہ روز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سام سنگ کے نوٹ 7 کے پھٹنے سمیت دیگر ماڈل کی بیٹریوں میں بھی خرابی کی شکایات آ چکی ہیں۔

علاوہ ازیں حال ہی میں ایپل کی جانب سے متعارف کئے گئے آئی فون 8 اور آئی فون ایٹ پلس کی بیٹریوں میں بھی خرابی کی شکایت سامنے آئی ہیں۔

پھٹنے والا ماڈل سام سنگ گرانڈ ڈوئس تھا—فوٹو: سام سنگ
پھٹنے والا ماڈل سام سنگ گرانڈ ڈوئس تھا—فوٹو: سام سنگ

تبصرے (1) بند ہیں

Faisal Oct 08, 2017 06:29am
According to Samsung,this man was using an aftermarket/cheap battery.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024