• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’جڑواں 2‘ بھی 100 کروڑ کلب میں شامل

شائع October 7, 2017

بولی وڈ کے نوجوان اداکار ورن دھون اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اب کی نئی فلم ’جڑواں 2‘ بھی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے۔

ورن دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ اپنی ریلیز کے پورے ایک ہفتے بعد ہی 100 کروڑ ہندوستانی روپے کماکر بلاک بسٹر ہِٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ’جڑواں 2‘ کا اچھا آغاز

یہ 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم کا سیکوئل ہے، جس میں کنگ خان کا مرکزی کردار ورن دھون نے نبھایا ہے۔

فلم میں جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو بھی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں۔

فلم 1997 میں آنے والی سلمان خان کی فلم ’جڑواں‘ کا سیکوئل ہے —۔
فلم 1997 میں آنے والی سلمان خان کی فلم ’جڑواں‘ کا سیکوئل ہے —۔

واضح رہے کہ اس کامیڈی فلم کو صرف باکس آفس پر ہی شاندار ردعمل نہیں ملا بلکہ تجزیہ کاروں نے بھی اسے بہترین ریویوز دیے۔

ورن دھون، جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو کی رومانٹک کامیڈی فلم ’جڑواں 2‘ نے ریلیز کے ابتدائی تین دن میں 37 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ بزنس کرکے کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ریویو: ’جڑواں 2‘ ایک تفریحی اور بولڈ فلم

اس فلم کے 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے کا اعلان ہندوستانی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

فلم ’جڑواں 2‘ میں ورن دھون کے علاوہ سلمان خان بھی مختصر کردار میں نظر آئے، اس کردار کے ٹیزر کو ورن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا تھا جس میں سلمان خان یہ کہتے نظر آئے تھے کہ اصل جڑوان ورن دھون نہیں بلکہ وہ ہیں۔

واضح رہے کہ ورن دھون کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی کئی فلمیں باکس آفس پر شاندار کاکردگی دکھا چکی ہیں جن میں ’بدلہ پور‘، ’اے بی سی ڈی 2‘ اور ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ وغیرہ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024