• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

موبائل فون گیم کی عادت نے کیا بینائی سے محروم

شائع October 6, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

چین میں ایک خاتون بہت زیادہ موبائل فون گیم کھیلنے کے نتیجے میں ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئی۔

یہ واقعہ ڈونگ گوان میں پیش آیا جہاں اکیس سالہ خاتون اچانک اپنی دائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئی جس کی وجہ ایک ہفتہ تک روزانہ لگاتار متعدد گھنٹے موبائل فون پر گیم میں مصروف رہنا بنا۔

چینی میڈیا کی رپورٹس میں اس خاتون کا نام تو سامنے نہیں آیا تاہم اس نے اعتراف کیا کہ وہ روزانہ اپنی جگہ سے ہلے بغیر سات سے آٹھ گھنٹے تک گیم کھیلتی رہتی تھی۔

آنرز آف کنگز نامی یہ گیم چین میں بہت زیادہ مقبول ہوچکی ہے جو کہ امریکا اور یورپ کے بعد یہاں پہنچی اور اب بیس کروڑ سے زائد چینی شہری اس کے رجسٹرڈ پلیئر ہیں۔

اس گیم کی لت نے خاتون کو ایک آنکھ کی بینائی سے محروم کردیا جس کی وجہ آنکھوں پر بہت زیادہ دباﺅ پڑنا بنا۔

اس سے پہلے بھی اس گیم کے باعث چین میں مختلف واقعات سامنے آئے جیسے جون میں ایک بچے نے تیس ہزار چینی یوآن اس گیم کے ایڈ آن خریدنے کے لیے چرالیے۔

اسی طرح ایک تیرہ سالہ بچہ اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس نے پانچ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی تاکہ اپنے باپ سے بچ سکے جو اسے کھیلنے سے روکنا چاہتا تھا۔

اپریل میں گوانگزو میں ایک سترہ سالہ نوجوان لگاتار چالیس گھنٹے تک یہ گیم کھیلتا رہا اور فالج کے حملے کا شکار ہوگیا۔

اس وقت اس گیم کے 26 فیصد چینی پلیئرز کی عمر انیس سال سے کم ہے اور چینی میڈیا نے اسے الیکٹرونک ہیروئین قرار دیا ہے جو نوجوانوں کی زندگی میں زہر گھول رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024