• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرن جوہر نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

شائع October 6, 2017

بولی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے 2019 تک نئی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

فلم ساز نے ٹوئیٹ کیا کہ ان کی کمپنی دھرما پروڈکشن، فاکس اسٹار اسٹوڈیو اور ساجد نڈیاڈوالا کے ساتھ ’گڈ فرائڈے‘ کے نام سے فلم بنانے جا رہی ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں مزید بتایا کہ فلم کی ہدایات ابھیشک ورما دیں گے، جب کہ فلم کو 19 اپریل 2019 کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ سے متعلق چہ مگوئیاں اور دیگر باتوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے بچنے کے لیے انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں بتایا کہ جلد ہی مشاورت کے ساتھ فلم کے اداکاروں کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ضروری نہیں کہ کرن جوہر کی ہر فلم سائن کریں'

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتادیا کہ فلم سے متعلق وائرل ہونے والی تمام خبریں اور چہ مگوئیاں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

کرن جوہر کی آنے والی فلم ہندوستانی ناول ’گڈ فرائڈے‘ سے ماخوذ ہے، جب کہ اس کی ہدایات دینے والے ابھیشک ورما اس سے قبل بولی وڈ فلم ’2 اسٹیٹس‘ کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرن جوہر کی اگلی فلم کون سی؟

کرن جوہر کی جانب سے نئی فلم بنانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں آیا، جب ان کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیرو ورون دھون کی نئی فلم ’جڑواں 2‘ نے شاندار بزنس کیا۔

جڑواں 2 کی کامیابی کے بعد یہ خیال کیا گیا کہ ممکنہ طور پر کرن جوہر کی فلم ’گڈ فرائڈے‘ میں ورون دھون کو عالیہ بھٹ کے ساتھ کاسٹ کیا جائے گا۔

ورون دھون اور عالیہ رواں برس ریلیز ہونے والی بدری ناتھ کی دلہنیا میں بھی نظر آئے—اسکرین شاٹ
ورون دھون اور عالیہ رواں برس ریلیز ہونے والی بدری ناتھ کی دلہنیا میں بھی نظر آئے—اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کا پاکستانی فنکاروں کےساتھ کام سے انکار

خیال رہے کہ اس جوڑی کو ہی کرن جوہر نے اپنی 2012 میں آنے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں متعارف کرایا تھا، جس کے بعد یہ دونوں اداکار ’ہمپتھی شرما کی دلہنیا‘ اور ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے، اور یہ تینوں فلمیں ہٹ ثابت ہوئیں۔

دوسری جانب کافی عرصے سے یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ کرن جوہر نئے چہروں کو متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

کرن جوہر کی جانب سے نئے چہروں کو متعارف کرائے جانے والوں میں شاہ رخ خان کے بیٹے، سیف علی خان اور سری دیوی کی بیٹی کے نام سر فہرست ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024