• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

داعش سے تعلق کے الزام میں مصری فٹبالر گرفتار

شائع October 5, 2017

قاہرہ: مصری پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں ایک مشہور فٹ بال کھلاڑی حمادالسید کو حراست میں لیا ہے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق اسوان فٹ بال کلب کے کھلاڑی حماد السید کو سپریم سیکیورٹی پراسیکیوٹر نے پندرہ روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے، ان پر شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ساتھ وابستگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مصری پراسیکیوٹر کی طرف سے عائد کردہ الزامات کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ حماد السید ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم دہشت گردوں میں شامل جو ملک کی حساس تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز پر خونی حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسوان سپورٹس کلب کے چیئرمین حسن عبدالقادر نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ کلب کا ایک رکن اور سینیر کھلاڑی حماد السید پراسرار طور پر غائب ہے اور اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

سلوان کلب کی انتظامی کونسل کے رکن مصطفیٰ امین نے انکشاف کیا ہے کہ فٹبالر حماد السید کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے اور اس پر جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024