• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ابوظہبی میں پہلی شکست

شائع October 2, 2017 اپ ڈیٹ October 5, 2017

سری لنکا نے رنگنا ہیراتھ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں دنیش چندیمل کے ناقابل شکست 155 رنز کی بدولت 419 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 422 رنز بنائے جس میں حارث سہیل کے 76 اور اظہر علی کے 85 رنز شامل تھے۔

دوسری اننگز میں سری لنکن ٹیم یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستانی اسپنر نے پانچ وکٹیں لیں۔

پاکستان کو فتح کیلئے 136 رنز کا ہدف ملا لیکن آسان ہدف کے تعاقب میں یونس خان اور مصباح الحق کی خدمات سے محروم ناتجربہ کار پاکستانی بیٹنگ لائن رنگنا ہیراتھ کے سامنے خزاں رسیدہ پتوں کی مانند بکھر گئی اور غیر ذمے دارانہ بیٹنگ کے سبب پوری ٹیم 114 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے دوسری اننگز میں چھ پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ساتھ میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

ہیراتھ کو فتح گر باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے ہیرو اسپنر رنگنا ہیراتھ فتح کے بعد جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن محمد عباس نے ابتدا میں ہی کشال مینڈس کو آؤٹ کر کے پاکستان کو جلد کامیابی دلائی— فوٹو: اے ایف پی

لکشن سنداکن کو آؤٹ کر کے یاسر شاہ نے پانچویں وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے پی

شان مسعود سری لنکن کھلاڑی رنگنا ہیراتھ کا کیچ لیتے ہوئے— فوٹو: اے پی

یاسر شاہ نے میچ میں مجمعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے پی

اوپنر سمیع اسلم دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے— فوٹو: اے ایف پی

سمیع اسلم کو آؤٹ کرنے پر سری لنکن کھلاڑی جشن مناتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مشکل موقع پر غیرضروری شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور ٹیم کو بیچ منجھدار چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے پی

کپتان سرفراز احمد کو اسٹمپ کرنے پر ساتھی کھلاڑی وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کو داد دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے حارث سہیل نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن 34 رنز پر ان کی جدوجہد بھی اختتام پذیر ہوئی— فوٹو: اے پی

پاکستانی بلے باز محمد عامر کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی

سری لنکن ٹیم آخری پاکستانی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے پر اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی