• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایک ماہ میں 5800 کروڑ روپے کمانے والی فلم

شائع October 2, 2017
— پبلسٹی فوٹو
— پبلسٹی فوٹو

معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی فلم 'اٹ' نے ریلیز کے چار ہفتے کے اندر دنیا بھر میں بزنس کے نت نئے ریکارڈز قائم کردیئے ہیں اور سب سے زیادہ کمانے والی ہارر فلم بن گئی ہے۔

آٹھ ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے ہی ہفتے یعنی تین دن میں 117.2 ملین ڈالرز (1200 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا بزنس کیا تھا اور اوپننگ ویک اینڈ پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہارر فلم بن گئی تھی۔

اب اس فلم کو دنیا بھر کے سینماﺅں میں لگ بھگ ایک ماہ ہوگیا ہے مگر باکس آفس ریکارڈز کا سلسلہ تھما نہیں۔

مزید پڑھیں : ڈراؤنی فلم ’اٹ‘ نے کیسا تاثر چھوڑا؟

یہ فلم اب تک صرف امریکا اور کینیڈا میں 262 ملین جبکہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں 553.2 ملین ڈالرز (5800 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کما چکی ہے۔

اس طرح فلم 'اٹ' نے دی ایگزارسٹ کا 44 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ کمانے والی ہارر فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ایگزارسٹ نے دنیا بھر میں 441 ملین ڈالرز کمائے تھے اور یہ طویل عرصے تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہارر فلم رہی، تاہم اب یہ اعزاز اٹ کے نام ہوچکا ہے۔

فلم اٹ کی فقید المثال کامیابی کے بعد اب اس کے سیکوئل کی تیاری کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جو ستمبر 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔

سیکوئل میں فلم کی کہانی سترہ سال بعد کے عرصے سے شروع ہوگی۔

فلم کی کامیابی کی توقع تو کی جارہی تھی مگر کسی کو توقع نہیں تھی کہ پہلے ہفتے میں یہ فلم اتنا بزنس کرنے میں کامیاب رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اس فلم کا ٹریلر 'رات کی نیند' اڑانے کے لیے کافی

معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول 'اٹ' کو 1990 میں بھی فلمایا جاچکا ہے اور اب اس کا ریمیک بنایا گیا تھا۔

فلم کی کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے جنھیں دی لوزر کلب کے نام سے جانا جاتا ہے، کو زندگی کے مسائل، بدزبانیوں اور ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024