• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فاران طاہر ’اسکینڈل‘ کا حصہ

شائع October 3, 2017
ڈرامہ سیریز ’اسکینڈل‘ میں فاران راشد نامی صدر کا کردار ادا کریں گے —۔
ڈرامہ سیریز ’اسکینڈل‘ میں فاران راشد نامی صدر کا کردار ادا کریں گے —۔

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر مقبول امریکی سیاسی ڈرامہ سیریز ’اسکینڈل‘ کے فائنل سیزن میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

فاران اس سے قبل ہولی وڈ فلم ’آئرن مین‘ (2008) اور ’اسٹار ٹریک‘ (2009) میں کام کرچکے ہیں۔

53 سالہ فاران گزشتہ 25 برس سے ہولی وڈ کا حصہ ہیں، وہ کئی ٹی وی سیریز اور فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے 1994 میں ڈزنی فلم ’جنگل بک‘ کی لائیو ایکشن فلم میں موگلی کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

اس نئی ڈرامہ سیریز ’اسکینڈل‘ میں وہ راشد نامی صدر کا کردار ادا کریں گے، جو رواں ماہ 5 تاریخ سے نشر کیا جائے گا۔

فاران طاہر اس سیریز کی دوسری، چوتھی اور پانچویں قسط میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے کردار کی مزید تفصیلات ابھی تک منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

’اسکینڈل‘ سیریز کے علاوہ فاران طاہر مزید 3 پروجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں جن میں دو ٹی وی سیریز ’شیملس‘ اور ’دی میجیشنز‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024