• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سخت سیکیورٹی میں 9 محرم کے جلوس

شائع September 30, 2017 اپ ڈیٹ October 1, 2017

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں سے نکالے جانے والے 9 محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔

کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا تھا۔

لاہور میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسلام پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس میں عزاداران حسینؓ کی بڑی تعداد شریک تھی، جس نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر کے شہدائے کربلا کو پرسہ دیا۔

جلوس کے شرکاء نے عالمگیر چوک پر نماز ظہرین اور پرانی انارکلی میں نماز مغربین ادا کی۔

پشاور میں 9 محرم الحرام کا ماتمی جلوس صدر بازار میں امام بارگاہ حسینیہ ہال پر اختتام پذیر ہوا۔

کوئٹہ میں بھی نویں محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے۔

نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا میکانگی روڈ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہو کر واپس امام بارگاہ ناصرالعزا پر ختم ہوا۔

جلوس کے شرکاء نواحہ خوانی کرکے امام عالی مقام کو پرسہ دیتے رہے۔

جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جلوس کے راستوں کو مکمل سیل کرکے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 9ویں محرم کا جلوس برآمد ہوا۔

امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی سمیت کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ ڈی جی رینجرز نے شہر قائد میں جلوس کا فضائی معائنہ کیا۔

اسلام آباد میں روبوٹ کے ذریعے علاقے کی سرچنگ کرائی گئی۔

پنجاب رینجرز نے صوبے کے مختلف شہروں میں پیٹرولنگ اور فلیگ مارچ کیا۔

ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں جلوس کے دوران شرکاء زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں جلوس کے دوران شرکاء زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں روبوٹ کے ذریعے علاقے کی سرچنگ کرائی گئی — فوٹو: اے پی
اسلام آباد میں روبوٹ کے ذریعے علاقے کی سرچنگ کرائی گئی — فوٹو: اے پی
لاہور میں عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس میں عزاداران حسینؓ کی بڑی تعداد شریک تھی — فوٹو: اے ایف پی
لاہور میں عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس میں عزاداران حسینؓ کی بڑی تعداد شریک تھی — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا — فوٹو: اے ایف پی
پشاور میں میں 9 محرم الحرام کا ماتمی جلوس صدر بازار میں امام بارگاہ حسینیہ ہال پر اختتام پذیر ہوا — فوٹو: اے پی
پشاور میں میں 9 محرم الحرام کا ماتمی جلوس صدر بازار میں امام بارگاہ حسینیہ ہال پر اختتام پذیر ہوا — فوٹو: اے پی
کراچی میں جلوس کے شرکاء نماز ظہرین ادا کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں جلوس کے شرکاء نماز ظہرین ادا کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے پی
ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے پی
اسلام آباد میں امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا — فوٹو: اے ایف پی