• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گوگل 4 اکتوبرکو کیا متعارف کرانے جا رہا ہے؟

شائع September 30, 2017

یہ خبریں تو پہلے ہی تھیں کہ گوگل آئندہ ماہ 4 اکتوبر کو سالانہ ایونٹ کے دوران اپنے 2 نئے پکسل فونز متعارف کرانے جا رہا ہے، تاہم اب خبریں ہیں کہ انٹرنیٹ گرو کمپنی اس ایونٹ میں مزید کچھ چیزیں بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔

اس ایونٹ میں گوگل اپنے 2 نئے فون پکسل 2 اور لارجر پکسل ایکس ایل 2 متعارف کرانے جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ دونوں فون گوگل کی جانب سے 2016 میں متعارف کرائے گئے پکسل اور پکسل ایکس ایل کے ہی بہتر ورژن ہیں۔

گوگل پکسل فونز

ان فون سے متعلق لیک ہونے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں پہلے سے بہتر بیٹری، زیادہ اسٹوریج اور دیگر فونز کے مقابلے میں بہتر کیمرے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کے نئے پکسل فونز کی رونمائی 4 اکتوبر کو

گزشتہ ماہ ان فونز کے حوالے گوگل کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں وضاحت تو نہیں کی گئی، تاہم ان فونز کی بہتری کی جانب اشارے ضرور کیے گئے۔

ویڈیو میں ایک سرچ کو دکھایا گیا ہے، جس میں صارف پوچھتا ہے ' میرے فون کی بیٹری کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟'، ' میرے فون میں اسٹوریج ہمیشہ ختم کیوں ہوجاتی ہے؟'، 'آخر میرا فون اتنی دھندلی تصویریں کیوں لیتا ہے' اور دیگر۔

ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل کے نئے فونز ان تمام مسائل کو حل کرنے والے ہیں۔

گوگل ہوم منی ڈیوائس

—فوٹو: اینڈرائڈ سینٹرل
—فوٹو: اینڈرائڈ سینٹرل

ویسے تو اب یہ خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں کہ گوگل آئندہ برس 2018 تک ایمازون کے اسمارٹ اسکرین اسپیکر ’ایکو‘ کے مقابلے میں اپنے اسپیکر متعارف کرائے گا۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی گرو کمپنی 4 اکتوبر کو ایمازون اور دیگر کمپنیوں کے اسمارٹ اسپیکر جیسی ڈیوائس بھی متعارف کرا سکتا ہے، جس میں وائی فائی ڈیوائس سمیت دیگر فیچر بھی شامل ہوں گے۔

ممکنہ طور پر ہوم منی ڈیوائس کی 2 ڈیوائس متعارف کرائی جائیں گی۔

اس حوالے سے گوگل ہوم منی ڈیوائس کی تصاویر اور خبریں بھی لیک ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی فون کی ٹکر پر گوگل کا نیا اسمارٹ فون

کوروم بک

—فوٹو: پی سی ورلڈ
—فوٹو: پی سی ورلڈ

ویسے تو گوگل کوروم بک لیپ ٹاپ پہلے ہی متعارف کرا چکا ہے، تاہم خبریں ہیں کہ 4 اکتوبر کو کمپنی پکسل موبائل کی طرح لیپ ٹاپ کا بھی بہتر ورژن متعارف کرا سکتی ہے۔

امکان ہے کہ گوگل اس بار اس کو کوروم بک پکسل کے نام سے پیش کرے گی، اور ممکنہ طور پر اس کی قیمت 1199 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ہوگی۔

ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ

—فوٹو: دی ورج
—فوٹو: دی ورج

یہ بھی خبریں ہیں کہ گوگل اس ایونٹ میں ’ڈرائڈ لائف‘ نامی ورچوئل ریئلٹی (وی آر) ہیڈ سیٹ بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ممکنہ طور پر گوگل نئے وی آر ہیڈ سیٹ کو تین رنگوں میں متعارف کرائے گا، اور اس کی رقم گوگل کے پہلے سے موجود وی آر سیٹ سے ذیادہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل ایلو کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف

ممکنہ طور پر گوگل کے نئے وی آر ہیڈ سیٹ کی قیمت 99 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 ہزار روپے سے زائد ہوگی۔

سرپرائز

—فوٹو: دی وائرڈ
—فوٹو: دی وائرڈ

تاہم گوگل کے ایونٹ میں کوئی نئی ڈیوائس بھی متعارف کرائے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ گوگل 4 اکتوبر کو ہونے والے ایونٹ میں کوئی نئی ڈیوائس متعارف کراکر صارفین کو سرپرائز دے سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024