• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیٹرول، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

شائع September 30, 2017

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

اسی طرح مٹی کا تیل 4 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 73 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 79 روپے 40 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 46 روپے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت48 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024