• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

ہیک فیس بک اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے نیا فیچر

شائع September 30, 2017
ادارہ فیس آئی ڈی فیچر کو آزمانے پر کام کر رہا ہے—فائل فوٹو
ادارہ فیس آئی ڈی فیچر کو آزمانے پر کام کر رہا ہے—فائل فوٹو

حال ہی میں امریکی اسمارٹ موبائل فون تیار کرنے والی کمپنی ’ایپل‘ نے اپنے نئے موبائل ’آئی فون ایکس‘ میں چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔

اگرچہ یہی ٹیکنالوجی سام سنگ سمیت دیگر کچھ کمپنیاں بھی استعمال کر رہی ہیں، تاہم ایپل کے بعد اس ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر استعمال کیے جانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

خبریں ہیں کہ ایپل کی دیکھا دیکھی امریکی و یورپی سیکیورٹی کمپینیاں، ایئرپورٹس انتظامیہ و ٹیکنالوجی ادارے اس تکنیک کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک لاگ ان کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت ختم

یہی نہیں ایپل کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے بھی تجرباتی کام شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق فیس بک اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے چہرے کی شناخت یعنی فیس آئی ڈی کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے لیے ویب سائٹ نے اس حوالے سے تجرباتی کام کا آغاز کردیا۔

دی نیکسٹ ویب کے سوشل میڈیا ڈائریکٹر میٹ نوارا نے فیس بک کی جانب سے آنے والے وقت میں متعارف کرائے جانے والے اس فیچر کا اسکرین شاٹ ٹوئیٹ کیا۔

مزید پڑھیں: جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف شکایت کا طریقہ

انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’سوشل ویب سائٹ انتظامیہ فیس بک اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے چہرے کو شناخت کرنے والے فیچر پر کام کر رہی ہے‘۔

ٹوئیٹ کیے گئے اسکرین شاٹ میں بڑے الفاظ میں لکھا ہوا ہے’ کیمرے کی جانب دیکھیں‘۔

اس اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیس بک اپنی ویب سائٹ میں ایک ایسا ڈجیٹل کیمرہ متعارف کرانے جا رہا ہے، جو صارف کے چہرے کو شناخت کرکے اسے اس کے اکاؤنٹ تک رسائی دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

ممکنہ طور پر اس فیچر کی فوری آزمائش موبائل صارفین پر کی جائے گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیچر کو آزمائش کے بعد ہر طرح کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

اس فیچر کے ذریعے نہ صرف فیس بک اکاؤنٹ کو ذیادہ محفوظ بنایا جاسکے گا، بلکہ اگر کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے گا تو بھی اس فیچر کے ذریعے اس کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے بھی کارآمد ہوگا، جو اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، یا پھر کبھی کبھی مختلف وجوہات کی بناء پرانہیں فیس بک کی جانب سے سیکیورٹی ایس ایم ایس موصول نہیں ہوتا، یا پھر ان کی اپنی ایمیل تک رسائی نہیں ہوتی۔

فیس بک انتظامیہ نے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی، تاہم مختلف ٹیکنالوجی ویب سائٹ نے ذرائع سے بتایا کہ سوشل ویب سائٹ کے انجنیئر اس نئے فیچر پر کام کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025