• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیکریٹ سپراسٹار: عامر ’فلرٹ موسیقار‘ بنیں گے

شائع September 28, 2017
عامر خان نے کردار کے حلیے کے لیے بڑی محنت کی—اسکرین شاٹ
عامر خان نے کردار کے حلیے کے لیے بڑی محنت کی—اسکرین شاٹ

عامرخان کی آنے والی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں ویسے تو مرکزی کردار دنگل سے فلم ڈیبیو کرنے والی زارا وسیم کا ہے، تاہم اس میں مسٹر پرفیکشنسٹ کا کردار سب سے منفرد اور دلچسپ ہے۔

عامرخان اس فلم میں ایک میوزک پروڈیوسرکا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، لیکن ان کا حلیہ ایسا ہے، جسے دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ وہ کوئی منفی کردار نبھانے جا رہے ہیں۔

عامر خان نے اپنے کردار، حلیے اور کردار کی تیاری سے متعلق ایک ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں نہ صرف زارا وسیم، بلکہ ان کی اہلیہ کرن راؤ، سینما گرافر انیل مہتا، ان کی ہیئر ڈزائنر اور دیگر افراد نے ان کے حلیے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا نیا اسٹار سامنے آگیا

زارا وسیم کا کہنا تھا کہ وہ ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں شکتی کمار (عامر خان) کے کردار اور حلیے کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔

عامر خان نے اس فلم میں شکتی کمار نامی ایک ایسے میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کیا ہے، جس میں تقریبا ہر برائی موجود ہوتی ہے۔

مسکٹر پرفیکشنسٹ نے شکتی کمار کو اب تک کے مشکل ترین کرداروں میں سے ایک قرار بھی دیا۔

ویڈیو میں دیگر افراد بھی ان کے اس منفرد کردار اور حلیے سے متعلق اپنی رائے میں حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیکرٹ سپر اسٹار! ’برقع میں ملبوس گٹار بجاتی لڑکی‘

خیال رہے کہ ’سیکریٹ سپر اسٹار ‘کو آئندہ ماہ اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی ایک کم عمر مسلم لڑکی کے گلوکارہ بننے کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم کے اب تک 4 گانے ریلیز کیے جاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024