• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی

شائع September 27, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت جلد 140 حروف کی پابندی آپ کو مزید پریشان نہیں کرے گی۔

جیسا آپ کو علم ہے کہ اس مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین ابھی 140 حروف سے زیادہ کا پیغام تحریر نہیں کرسکتے۔

تاہم کمپنی نے اب یہ تعداد 280 حروف تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی آزمائش جاری ہے اور یہ اس سوشل میڈیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔

مزید پڑھیں : ٹوئٹر کا صارفین کیلئے تحفہ

ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حروف کی نئی حد اس میسجنگ پلیٹ فارم میں اہم ترین تبدیلی ہے تاکہ متعدد صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بننے والے مسئلے کی روک تھام کی جاسکے۔

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسے نے اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ پر 280 حروف کے فیچر کو پیش کیا، جو کہ آپ نیچے دیکھ بھی سکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ' یہ ایک چھوٹی تبدیلی ےہ مگر ہمارے لیے بہت بڑا قدم ہے، 140 حروف درحقیقت ایک خود لیا گیا فیصلہ کیا تھا جس کی بنیاد ایس ایم ایس کے 160 حروف کی حد تھی'۔

کمپنی کے مطابق اس وقت محدود تعداد میں صارفین تک اس تبدیلی کو متعارف کرایا گیا اور آزمائش کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گیارہ سال پہلے جب ٹوئٹر کو متعارف کرایا گیا تھا تو وہ 140 حروف تک محدود سوشل میڈیا تھا جس میں ہیش ٹیگ، بلیو چیک مارک، ری ٹوئیٹ یا لائیکس جیسے فیچرز نہیں تھے اور صارفین بس ٹوئیٹ کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر کا سب سے بڑی تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ؟

مگر گزرے برسوں کے دوران ٹوئٹر میں تصاویر، ویڈیوز اور لائیو ویڈیو کو متعارف کرایا گیا اور سادہ ٹیکسٹ میسجز پلیٹ فارم کی شکل مکمل طور پر بدل دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024